موٹروے زیادتی کیس کے مفرور مرکزی ملزم عابد ملہی کو فیصل آباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے مرکزی ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عابد ملہی گرفتار ہو گیا ہے اسے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔
لاہور کے نواحی علاقے گجر پورے میں موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابدملہی کو فیصل آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے تصدیق کر دی۔


تفصیلات کے مطابق ستمبر کے دوسرے ہفتے کے دوران لاہور کے نواحی علاقے گجر پورہ میں سیالکوٹ موٹروے کے قریب خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی تھی۔ جس کے بعد پورے ملک میں خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا تھا کہ ملزم کی شناخت کر لی گئی ہے۔ ملزم شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب سمیت دیگر جگہوں پر فرار ہو گیا تھا۔

دوسری طرف فیصل آباد سے موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کیس کا دوسرا ملزم شفقت پہلے ہی جیل میں ہے۔

Shares: