موٹر وے پر گاڑیوں‌ کے ٹائر پھٹنے کے زیادہ حادثات کیوں‌ پیش آتے ہیں؟ پولیس نے کیا مکروہ دھندے کا انکشاف

0
66

موٹر ویز پر انسانی جانوں‌ سے کھیلنے کے مکروہ دھندہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے. سروس ایریا میں‌ قائم ٹائر شاپس پر موجود کاریگر گاڑی کے ٹائروں‌ میں ہوا بھرتے وقت ٹائروں‌ پر تیز دھار آلوں سے کٹ لگا دیتے ہیں.

باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق موٹر ویز اور ہائی ویز پر موجود ٹائر شاپس میں سے بعض‌ دوکانوں‌ پر کاریگر مذموم حرکت کرتے ہوئے جب ٹائروں‌ کو کٹ‌ لگاتے ہیں تو یہ ٹائر تھوڑی دور جا کر ہی پھٹ جاتے ہیں اور پھر انہیں‌ مجبورا ٹائروں کی انہی دوکانوں سے متاثرہ لوگوں‌ کو چار گنا مہنگی قیمت پر ٹآئر خریدنا پڑتے ہیں. ٹائروں‌ پر کٹ لگانا اس قدر خوفناک حرکت ہے کہ اس سے بعض اوقات بڑے حادثات بھی رونما ہو جاتے ہیں.

موٹر وے پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب کے نوٹس لینے پر انہوں نے اس مکروہ دھندے میں‌ ملوث چار درندوں‌ کو گرفتار کر لیا اور تھانہ بھیرہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے. بھیرہ کے قریب موٹر وے پر ایک ٹآئر شاپ پر کاریگر ٹائر کو ایسے ہی پنکچر لگاتے وقت تیز دھار آلہ سے کٹ لگا رہے تھے کہ وہاں‌ سادہ کپڑوں‌ میں‌ موجود پولیس اہلکار نے انہیں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا. پولیس نے اس گروہ کے چار اہلکاروں‌ کو گرفتار کیا ہے. یہ بے رحم مافیا کافی دیر سے یہ حرکتیں‌ کر رہا تھا.

واضح‌ رہے کہ موٹر وے پر ٹائر پھٹنے سے پیش آنے والے واقعات کے نتیجہ میں آٹھ سو سے زائد حادثات پیش آئے ہیں. یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ گاڑیاں‌ زیادہ تر وہیں پنکچر ہوتی ہیں جہاں‌ پنکچر لگانے والے موجود ہوتے ہیں. اس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ وہ دوکانوں‌ سے کچھ فاصلہ پر نوکیلے کیل اور شیشے کے ٹکڑے پھینک دیتے ہیں‌ جس سے گاڑیوں‌ کے ٹائر پنکچر ہوتے ہیں. موٹر وے پولیس نے اپیل کی ہے کہ گاڑی کے ٹائر چیک کرواتے وقت آپ خود وہاں‌ موجود رہیں‌ اور اپنی نگرانی میں ٹائر میں ہوا بھروائیں‌ یا پنکچر لگوائیں تاکہ کسی قسم کے ایسے حادثہ سے بچا جاسکے.

Leave a reply