موٹروے پولیس نے جعلی کرنسی پھیلانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجان موٹروے پولیس کے مطابق پٹرولنگ افسران نے بہاولپور کے ایک شخص کو بھاگتے ہوئے دیکھا۔ مقامی شہری مذکورہ شخص کا قومی شاہراہ پرتعاقب کررہے تھا۔ موٹروے پولیس نے فوری کاروائی کرکے بھاگتے ہوئے شخص کو گرفتار کرلیا۔ ملزم ایک ہزار کا جعلی نوٹ استعمال کرکے فرار ہورہا تھا۔ ملزم کی تلاشی لینے پر 22 ہزار کے جعلی نوٹ برآمد ہوئے۔ ملزم کے تین ساتھی فرار ہونےمیں کامیاب ہوگئے۔ ملزم کے قبضے سے کار نمبر LEB 7097 بھی برآمد کی گئی ہے۔ گرفتار ملزم ، ہزار ،ہزار کے 22 جعلی کرنسی نوٹ اور کار کو مقامی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ ڈی آئی جی احمد ارسلان ملک نے پٹرولنگ افسران کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

- Home
- جرائم و حادثات
- موٹروے پولیس کا ایک اور کارنامہ، ایسا ملزم گرفتار کیا جو کسی کی سوچ میں بھی نہیں