موٹر وے پولیس کی ایمانداری، لاکھوں‌ روپے مالیت کا سونا مسافر کو واپس کر دیا

موٹروے پولیس نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے سروس ایریا کے واش روم میں سونا بھولنے والے شخص کو اس کی امانت واپس کر دی ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران نامی مسافر شیخوپورہ کے سروس ایریا کے واش روم میں‌ 12 تولے سونا بھول گیا تھا جسے راولپنڈی میں‌موٹر وے پولیس نے واپس کر دیا ہے. عمران اور اس کے اہل خانہ نے سونا واپس ملنے پر زبردست خوشی کا اظہار کیا اور موٹر وے پولیس کی ایمانداری کی تعریف کی ہے.

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر فیصل آباد سے سیالکوٹ سفرکررہا تھا۔ سونے کی مالیت 7 سے 8 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ایسے کئی واقعات پیش آئے ہیں‌جب موٹر وے پولیس نے ایمانداری کا مظاہرہ کیا اور لوگوں‌ کو ان کی امانتیں‌ واپس لوٹائی ہیں.

Comments are closed.