اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگارملک ظفر)۔موٹروے پولیس نے ریسکیو 1122 کے تعاون سے ایک ریفریشر کورس کا اہتمام کیاگیا
تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس خالد محمود ،ڈپٹی انسپکٹر جنرل ندیم احمد کے احکامات اور سیکٹر کمانڈر شھباز عالم کی ہدایات کی روشنی میں آج بیٹ نمبر 15 میں ریسکیو 1122 کے تعاون سے ایک ریفریشر کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں موٹر وے پولیس کے تمام افسران نے شرکت کی۔ افسران کو نیشنل ہائی وے پر کسی بھی ایکسیڈنٹ یا انسیڈنٹ کو ڈیل کرنے کے طریقہ کار ، زخمیوں کو ہسپتال شفٹ کرنا، سی پی آر، فریکچرڈ زخمیوں کو ڈیل کرنا اور دیگر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔
اس موقع پر ڈی ایس پی تنویر اصغر نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موٹر وے پولیس کا بنیادی مقصد مسافروں کے جان ومال کا تحفظ ھے اور آج کا یہ کورس اسی سلسلے کی ایک کڑی ھے۔انہوں نے بتایا کہ افسران کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے آئندہ بھی اس طرح کے کورسز کا انعقاد کیا جائے گا۔آخر میں افسران نے ریسکیو 1122 کے افسران کا شکریہ ادا کیا ۔

Shares: