مولانا صاحب کا مینڈیٹ چوری نہیں ہوا ان کیساتھ دھوکہ ہوا،علی امین گنڈا پور

ali amin

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا صاحب کا مینڈیٹ چوری نہیں ہوا ان کیساتھ دھوکہ ہوا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کاکہنا تھا کہ اچھی بات ہے مولانا فضل الرحمان سچ بول رہے ہیں، وہ ہمیشہ حکومت کا حصہ رہے ہیں، میں کہتا ہوں‌کھل کر آئیں، کہتے تھے عمران خان کی حکومت میں نے گرائی پھر کہتے باجوہ صاحب نے گرائی، بہتر یہ ہے کہ کلمہ حق کی طرف آئیں، ہم آپکو ویلکم کرتے ہیں، میں نے مولانا فضل الرحمان کو ہرایا ہے، میں حلقہ کھولنے کو تیار ہوں، مولانا کا مینڈیٹ چوری نہیں ہوا، دھوکہ ہوا ہے، مینڈیٹ چوری ہونے اور دھوکے میں فرق ہے، مولانا فضل الرحمان ہمیں سپورٹ کرتے ہیں تو شکریہ ادا کرتے ہیں اور مولانا صاحب اگر سمجھتے ہیں کہ مینڈیٹ چوری ہوا ہے تو میں حاضر ہوں،

علی امین گنڈا پوا کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم کو پتا ہے مینڈیٹ چوری ہوا ہے، چوری ہونے اور دھوکے میں فرق ہے،کچھ لوگوں کےساتھ ڈیل کی گئی، ان کو فارم 47 کےذریعےجتوایا گیا اور اگر آپ کو نہیں جتوایا گیا تو ان سے پوچھ لیں عمران خان نے بات چیت کا ٹاسک دیا ہے، کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی، کوئی بات چیت کسی سےچھپ کر نہیں ہوگی، عمران خان نے نہ کبھی ڈیل کی ہے اور نہ ڈیل کےحق میں ہیں، یہ نہ سوچیں کہ وہ کرسی کےلیے ڈیل کریں گے۔

چیف جسٹس کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم

قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کو مختص پروٹوکول واپس کردیا

ہمیں ہندوکمیونٹی کی آپ سے زیادہ فکر ہے،چیف جسٹس کا رکن قومی اسمبلی رمیش کمار سے مکالمہ

سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے؟چیف جسٹس برہم

بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

Comments are closed.