مونس الہی کا قریبی دوست ہماری تحویل میں نہیں، عدالت میں جواب جمع

0
41
lahore high court

لاہور ہائی کورٹ: مونس الہی کے قریبی دوست کی مبینہ غیر قانونی حراست کا معاملہ فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی نے 2 صفحات پر مشتمل رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی۔

ایف آئی اے کی جانب سے جمع کروائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ احمد فاران خان کو ایف آئی اے نے گرفتار نہیں کیا، احمد فاران ایف آئی اے کی تحویل میں بھی نہیں ہے، احمد فاران کو ایف ائی اے نے 6 جنوری کو طلب کیا تھا، احمد فاران خان 6 جنوری کو 6:30 منٹ پر ایف ائی اے سے پیش ہونے کے بعد روانہ ہوئے،

عدالت نے مونس الہی کے قریبی ساتھی کو آج عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ، سلمان ظہیر کی درخواست پر سماعت کریں گے درخواست میں سیکرٹری دفاع، سیکرٹری داخلہ، ایف آئی اے اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار نے دائر درخواست میں کہا کہ تین جنوری کو ایف بی آر، بیرون ملک دوروں، سرمایہ کاری کا تمام ریکارڈ طلب کیا، ایف آئی اے سے تمام ریکارڈ پیش کرنے کیلئے چند دن کی مہلت طلب کی،احمد فاران خان کی بازیابی کیلئے کوششیں کیں، مقدمہ بھی درج کروایا گیا،تاحال احمد فاران کے متعلق کوٸی علم نہیں ایف آٸی اے نے کہاں رکھا ہے ،عدالت احمد فاران خان کو بازیاب کرکے پیش کرنے کا حکم دے

واضح رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے بیٹے مونس الہیٰ نے الزام عائد کیا ہے کہ اسکے دوستوں کو اٹھایا گیا ہے ،مونس الہیٰ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی ہے اور ویڈیو بھی جاری کی ہے، مونس الہیٰ ٹویٹ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ کل میرے ایک دوست کو 2 کالے رنگ کی ویگو میں کچھ لوگوں نے لاہورمیں اٹھا لیا ایف آئی اے والے قسمیں کھاتے ہیں ہم نے نہیں اٹھایا اب کچھ دن بعد اچانک ایف آئی اے کو پہنچا دیا جائے گا ور ان کو مجبور کیا جائے گا پرچہ دو، آپ لوگوں کو سمجھ نہیں آتی کہ ہم نے پی ڈی ایم کے ساتھ نہیں ملنا

الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

Leave a reply