موسم سرما میں‌ کے 2 کو سرکرنے والے کوہ پیماوں کی آرمی چیف سے ملاقات

0
45

راولپنڈی :موسم سرما میں‌ کے 2 کو سرکرنے والے کوہ پیماوں کی آرمی چیف سے ملاقات،اطلاعات کے مطابق موسم سرما کی سخت ترین سردی کے دوران دنیا کے سب سے زیادہ منفی ٹمپریچر والی دوسری بڑی چوٹی جسے کے 2 کے نام سے یاد کیا جاتا ہے کو سرکرنے والی کوہ پیماوں کی ٹیم پاک فوج کی محبت میں جی ایچ کیو پہنچ گئی

 

 

ذرائع کے مطابق کوہ پیماوں کے اس ٹیم نے آج جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

اس اہم ملاقات میں پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوہ پیماؤں کو عظیم کارنامے انجام دینے پر پر مبارکباد پیش کی آرمی چیف نے اس موقع پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ کہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ انہوں نے پہلی بار موسم سرما میں کے ٹو 2 سر کیا ۔

اس ملاقات میں ان کوہ پیماوں نے آرمی چیف سے اس ساری کوشش کی بڑی دلچسپ داستان سنائی کہ انہوں نے کس طرح ارادہ کیا اورپھراس سفر کے دوران کن کن مشکلات سے گزرے لیکن اپنے عزم میں کمی نہیں آنے دی

ذرائع کے مطابق اس وفد نے لمحہ بہ لمحہ مہم کے دوران اپنے تجربات شیئر کیے اوراہل پاکستان کی طرف سے ان کی پرتپاک مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا۔ وفد نے اس ریکارڈ کو حاصل کرنے کے لئے مہم کو آسان بنانے پر پاک فوج کا بار بار شکریہ ادا کیا اظہار تشکر کیا۔

Leave a reply