وزیرِ اعظم عمران خان سے جاوید آفریدی کی ملاقات ، اہم امور پر تبادلہ خیال

0
16

وزیرِ اعظم عمران خان سے جاوید آفریدی کی ملاقات، پاکستان میں براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے اعشاریوں پر گفتگو، جاوید آفریدی نے وزیرِ اعظم کو کاروبار دوست حکومتی پالیسیوں کی بدولت سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد سے آگاہ کیا.

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صنعتی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، صنعتی ترقی روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ برآمدات بڑھانے کیلئے بھی کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایم جی گاڑیوں‌کےملاک جاوید آفریدی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعہ کو یہاں ان سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں جاوید آفریدی نے حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت صنعتوں کی ترقی پر وزیرِ اعظم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ وزیرِ اعظم کو پاکستانی مصنوعات کی کامیاب خارجہ پالیسی کی بدولت عالمی منڈیوں تک رسائی سے برآمدات میں خاطر خواہ اضافے سے بھی آگاہ کیا ۔

اس کے علاوہ جاوید آفرید نے وزیرِ اعظم کوبر آمدات میں ترقی کیلئے تجاویز پیش کیں اور اپنے حلقے میں درپیش مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔ وزیرِ اعظم نے مشیرِ تجارت کو تجاویز پر غور کے بعد انہیں حتمی شکل دینے کی ہدایات دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ بیرونی سر مایہ کاری حکومت کی اولین ترجیح ہے، صنعتی ترقی روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ برآمدات بڑھانے کیلئے بھی کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔

Leave a reply