موززریلا چیز کے لذیذ اور مزیدار مرچ پکوڑے بنانے کی ترکیب

0
45

اجزاء:
بڑی ہری مرچیں 4 عدد
موزریلا چیز 50 گرام
چاولوں کا آٹا 1 کھانے کا چمچ
بیسن پاؤ کپ
اوریگانو پاؤ چائے کا چمچ
ہلدی آدھا چمچ
کٹی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
لہسن پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
کارن فلور پاؤ کپ
میدہ پاؤ کپ
ہرا دھنیا آدھا کھانے کا چمچ

ترکیب:
مرچوں کو دھو کر درمیان میں سے کت لگا کر بیج نکال لیں ایک پیالے میں لہسن پاؤڈر چیز اوریگانو اور ہرا دھنیا ڈال کر مکس کر کے مرچوں میں بھر دیں اب ایک دوسرے باؤل میں چاولوں کا آٹا بیسن کارن فلور میدہ نمک ہلدی اور لال مرچ ڈال کر مکس کر کے پانی ڈال کر آمیزہ تیار کر لیں کڑاہی میں تیل ڈال کر گرم کر کے ہری مرچوں کو اس آمیزے میں ڈپ کر کے تیل میں ڈال کر گوکڈب براؤن اور کرسپی ہو نے تک فرائی کر لیں اور چٹنی اور روٹی کے ساتھ گرم گرم سرو کریں

Leave a reply