مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجی اپنی یونٹ سے لاپتہ ہوگیا

باغی ٹی وی :وسطی کشمیر ضلع بڈگام کے علاقے چاڈورہ میں تعینات ایک ایس ایس بی اہلکار کسی کو بتائے بغیر اپنے یونٹ سے نکل کر لاپتہ ہوا ہے جس کے بعد پولیس کے پاس رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایس ایس بی 14ویں بٹالین سے وابستہ عالم دین ساکن کوترانکا راجوری نامی اہلکار چاڈورہ میں ناگام کیمپ میں تعینات تھا جہاں سے وہ گذشتہ روز لاپتہ ہوا۔

یونٹ کے کمانڈر نے اس سلسلے میں کیس درج کرایا ہے۔بھارتی فوج نے اس سارے واقعہ کی تصدیق کرنے کے بعد تحقیقات شروع کر دی ہے۔
دوسری جانب مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایس ایس بی سکیورٹی اہلکار نے خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق شاستر سیما کے امت کمار نام کے ایک سکیورٹی اہلکار نے خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا ۔

اس واقعے کے جنوری 2007 کے بعد سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں میں اس طرح کی ہلاکتوں کی تعداد 477 ہوگئی ہے۔

Shares: