ایم کیو ایم کے ایڈمنسٹریٹر ہٹائے جائیں،الیکشن کمیشن کا سندھ حکومت کو دوبارہ مراسلہ

0
54

کراچی: الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کے تجویز کردہ ایڈمنسٹریٹر فوری ہٹانے کیلئے ایک دفعہ پھر سندھ حکومت کو خط لکھ دیا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن سندھ نے اس سے قبل بھی کراچی میں ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن شرقی، کورنگی اور حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کا نوٹس لیتے ہوئے سندھ حکومت سے ان کی تقرریوں کے احکامات واپس لینے کی ہدایت کردی۔

الیکشن کمیشن کے محکمہ بلدیات سندھ کو لکھے گئے پہلے خط میں کہا گیا تھا کہ جن ڈویژنوں میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کیا گیا ہے وہاں سرکاری افسران اور اہلکاروں کے تبادلے اور تقرریاں نہیں کی جاسکتیں۔

خط میں یہ بھی کہا گیا کہ بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری ہونےکہ باوجود کراچی میں ضلع شرقی اور کورنگی جبکہ حیدرآباد میونسپل کارپوریشن میں ایڈمنسٹریٹر تعینات کیے گئے ہیں لہذا ان افسران کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے یا بلدیاتی انتخابات کے اختتام تک موخر کیا جائے۔

ادھر اس سے پہلے کل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حکومت سے آئین کے آرٹیکل 140 اے میں ترمیم کا مطالبہ کیا تھا

الیکشن کمیشن نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ بلدیاتی قانون میں ترمیم ضروری ہو تو مقامی حکومتوں کی مدت پوری ہونے سے قبل کی جائے، وفاقی حکومت کو الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 219 میں بھی ترمیم کی سفارش کر دی۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قانون میں ترمیم ایسے وقت میں کی جائے کہ مدت پوری ہونے پر چار ماہ میں بلدیاتی انتخابات ہوسکیں، بلدیاتی قانون میں ترمیم مقامی حکومتوں کے ختم ہونے سے ایک سال پہلے کی جائے۔

روسی رکن پارلیمنٹ اور صدر پیوٹن کے نقاد کی بھارت میں پراسرار ہلاکت
خواتین پرپابندیاں،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا طالبان حکومت سے پالیسیاں بدلنے کا مطالبہ

Leave a reply