ایم کیو ایم کو منانے جہانگیر ترین آج جائیں گے بہادرآبار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اتحادی جماعت ایم کیو ایم کو منانے کے لئے حکومتی وفد آج پھر ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد جائے گا، حکومتی وفد کی قیادت تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کریں گے جبکہ اسد عمر اور پرویز خٹک ان کے ہمراہ ہوں گے.

خالد مقبول صدیقی کا استعفیٰ اگرچہ ابھی تک قبول نہیں ہوا،انہیں منانے کی کوشش کی جار ہی ہے، وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کو منانے کے لئے کمیٹی تشکیل دی تھی جو متحرک ہے، کمیٹی کی سب اتحادی جماعتوں سے ملاقاتیں ہو چکی ہیں، ق لیگ نے بھی اپنے تحفظات کے اظہار کئے، جی ڈی اے اور مینگل پارٹی نے بھی خدشات ظاہر کئے، جن کو یقین دہانیاں کروائی گئیں کہ ان کے مطالبات پورے ہوں گے.

اب حکومتی کمیٹی بہادرآباد جائے گی جہاں خالد مقبول صدیقی سے استعفیٰ واپس لینے کا کہے گی

دو روز قبل ایم کیو ایم کو منانے وفاقی وزیر اسد عمر وفد کے ہمراہ ایم کیو ایم کے بہادرآباد پہنچے جہاں ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے ان سے ملاقات کی۔ ایم کیو ایم نے حکوتی وفد کے سامنے خوب گلے شکوے کئے اور شکایتوں کے انبار لگا دیئے،

اسد عمر نے خالد مقبول صدیقی کو منانے کی کوشش کی لیکن وہ نہ مانے اور اپنے استعفیٰ پر قائم رہے، خالد مقبول صدیقی نےا سدعمر سے کہا کہ جب مطالبات پورے ہوں گے پھر دیکھیں گے. ابھی تک استعفیٰ ہی رہے گا، وزارت واپس نہیں لوں گا.

خالد مقبول صدیقی کی اپنی کارکردگی کیا ہے؟ فاروق ستار نے اٹھائے سوالات

اتحادی جماعت کے رکن کا وزارت سے استعفیٰ، حکومت نے کس سے رابطہ کر لیا؟ اہم خبر

واضح رہے کہ کنوینرایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزارت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا،

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ اجلاس میں کہا کہ ایم کیو ایم کے تحفظات درست ہیں ،ایم کیو ایم کے جائز تحفظات دور کیےجائیں گے،تمام اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں گزشتہ روزخالدمقبول صدیقی سےرابطہ کیا،خالدمقبول صدیقی کے تحفظات تفصیل سے سنے،خالد مقبول صدیقی کا کوئی مطالبہ غلط نہیں لگا،کراچی کی پوری اونر شپ لیں گے،

حکومت کرنا آسان نہیں، جہانگیر ترین نے پنجاب کے حوالہ سے بڑے خدشے کا اظہار کر دیا

Shares: