ایم کیو ایم کو بلاول کی پیشکش کے بعد پاکستان تحریک انصاف بھی متحرک ہو گئی
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کو وفاقی حکومت سے علیحدگی کی پیشکش اور ایم کیو ایم کی جانب سے حکومت سے تخفظات کے اظہار کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) متحرک ہو گئی ہے۔حکومتی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات کا فیصلہ کر لیا ہے۔حکومتی وفد وزیراعظم کی ہدایت پر جہانگیر ترین کی قیادت میں رواں ہفتے ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات کرے گا۔
حکومتی وفد وزیراعظم کی ہدایت پر جہانگیر ترین کی قیادت میں رواں ہفتے ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات کرے گا۔
ملاقات میں ایم کیو ایم کے تحفظات، مطالبات اور سندھ کی سیاسی صورتحال پر بات ہوگی۔ منجمد فنڈز کے اجراء، بلدیاتی اختیارات کی واپسی، گمشدہ و اسیر کارکنان اور پارٹی آفس کھولنے کے معاملے پر تحفظات کو دور کیا جائے گا ساتھ ہی اتحادیوں کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ اور تحریری معاہدے پر بھی غور ہوگا۔
واضح رہے کہ بلاول نے ایم کیو ایم کو پیش کش کی تھی کہ اگر وہ وفاق میں پی ٹی آئی کا ستھ چھوڑ دیں تو سندھ میں کو وزارتیں دے گی.جس کے جواب میں ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی مقامی حکومتوں کو قانونی ترمیم کے ذریعے با اختیار بنادے تو متحدہ بھرپور ساتھ دے گی۔ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ واٹربورڈ، کے ڈی اے، ایل ڈی اے اور بلڈنگ کنٹرول بھی مقامی حکومت کے ماتحت کیے جائیں۔ایم کیو ایم نے کہا کہ ہم وفاقی حکومت کی ڈیڑھ سالہ کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں، تاہم حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ کسی کی خواہش پر نہیں کریں گے۔