ایم کیو ایم محب وطن جماعت ہے،جو بھی فیصلہ کرے گی ملکی مفاد میں کرے گی ،نسیم فروغ

0
54

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ ملکی مفاد کو مقدم رکھا ہے اور فیصلے بھی اسی کے مطابق کریں گے۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق رات گئے تحریک عدم اعتماد پراپوزیشن اور ایم کیو ایم کے درمیان معاہدہ طے پانے کےبعد حکومتی وفد وزیر دفاع پرویز خٹک اور گورنرسندھ عمران اسماعیل بھی پارلیمنٹ لاجز میں ایم کیو ایم سےملاقات کےلیے جا پہنچا تھا اور بدلے میں کچھ یقین دہانیاں کرائیں وفاقی وزرا کو ایم کیو ایم کی جانب سے حمایت کے معاملے پر تاحال کوئی جواب نہیں دیا گیا اور متحدہ قائدین نے ایک بار پھر مشاورت کر کے جواب دینے کا کہا۔

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے ہو گا،حکومت کی ایم کیو ایم کو بڑی آفر

ملاقات کے بعد وفاقی وزیر برائے قانون فروغ نسیم نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ محب وطن جماعت ہے، جو بھی فیصلہ کرے گی ملکی مفاد میں کرے گی ، ایم کیو ایم کل بھی متحد تھی اور آج بھی مکمل طور پر متفق ہے متحدہ قومی موومنٹ سے مسلسل حکومت و اپوزیشن رابطے میں ہیں، ہم تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کریں گے وہ ایم کیو ایم کا فیصلہ ہوگا۔

فروغ نسیم نے بتایا کہ ایم کیو ایم کا آج رات اہم مشاورتی اجلاس ہوگا، جس میں تمام امور زیر بحث آئیں گے اور پھر کل تک حتمی فیصلہ سنا دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ملکی مفاد کو مقدم رکھا ہے اور فیصلے بھی اسی کے مطابق کریں گے۔

قبل ازیں ملاقات میں حکومتی وفد نے ایم کیو ایم کےحوالے سے آج ہونےوالی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کی رائے سے آگاہ کیا اور وزیراعظم کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا اس کے ساتھ ہی حکومتی وفد کل دوبارہ ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات کرے گا۔

آخری 5 اوور31مارچ کے بعد شروع ہونگے:بابر اعوان

Leave a reply