متحد ہ قومی مو ومنٹ پاکستان کر اچی ڈویژن کے زیر اہتمام 3جولا ئی کو ہو نے والی ریلی کی تیاریاں آخر ی مر حلہ میں داخل ہو گئی اراکین رابطہ کمیٹی شکیل احمد،ارشاد ظفیر سی او سی کے انچارج فر قان اطیب نے شعبہ اطلا عات کے اراکین کے ہمر اہ ریلی کے روٹ کا تفصیلی جا ئز ہ لیا ریلی سوک سینٹر سے شروع ہو کر بر استہ کا رساز سے ہو تی ہو ئی شاہر اہ فیصل سے گزر کر پر یس کلب پر ختم ہو گی رابطہ کمیٹی نے مختلف انتظا می کمیٹیو ں کو ریلی کے دوران ذمہ داریا ں تفویض کر تے ہو ئے کہا کہ کو ئی بھی کا رکن اس وقت تک اپنی ذمہ داریو ں سے الگ نہیں ہو نگے تا وقت ہے کہ ریلی اختتام پذیر نہ ہو جا ئے مختلف مقاما ت پر تعینا ت کا رکنان کو کھا نا اور پانی وقت پر فر اہم کیا جا ئے۔
شعبہ اطلا عات کے اراکین نے کو ریج کے حو الے سے بھی رابطہ کمیٹی کو بر یف کیا دوسری جانب رابطہ کمیٹی کے اراکین نے مختلف علا قوں میں دکانو ں اور گھر گھر رابطے کا سلسلہ جا ری رکھا اس سلسلہ میں رکن رابطہ کمیٹی اسلم آفرید ی رکن سندھ اسمبلی ہا شم رضا نے لا نڈھی کا دورہ کیا جبکہ رابطہ کمیٹی رکن ابو بکر صدیقی رکن سندھ اسمبلی غلا م جیلا نی نے کو رنگی 6ما رکیٹ میں عوام سے رابطہ اور ہینڈ بلز تقسیم کئے جبکہ ملیر میں رکن رابطہ کمیٹی وممبر صوبا ئی اسمبلی حمید الظفر،رکن رابطہ کمیٹی نعیم صدیقی گلستان جو ہر رکن رابطہ کمیٹی خالد سلطان گلشن اقبا ل رکن رابطہ کمیٹی زاہد منصوری پی آئی بی رکن رابطہ کمیٹی عبد الروف صدیقی نے محمو د آبا د کے مختلف علا قوں میں عوام سے ملا قاتیں کی اور ان میں ہینڈبلز تقسیم کئے اور 3جو لا ئی کو ہو نے والی حقوق کر اچی ریلی میں شرکت کی درخو است کی اس مو قع پر رابطہ کمیٹی کے اراکین کے ہمر اہ سی او سی ٹا نز اور یونین کو نسل کے ذمہ داران بھی مو جود تھے۔

Shares: