fbpx

ذلفی بخاری نے ریحام خان کیخلاف ہتک عزت مقدمے کا پہلا راؤنڈ جیت لیا

‏ذلفی بخاری نے ریحام خان کیخلاف ہتک عزت مقدمے کا پہلا راؤنڈ جیت لیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی ذلفی بخاری نے عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کے خلاف ہتک عزت مقدمے کا پہلا راؤنڈ جیت لیا۔
ذلفی بخاری نے روزویلٹ ہوٹل سے متعلق ریحام خان کی طرف سے الزامات عائد کرنے پر برطانوی عدالت سے رجوع کیا تھا۔ریحام خان کا کہنا تھا کہ عوامی مفاد میں قومی اثاثوں کی فروخت کے معاملے کو اٹھایا۔
یاد رہے کہ 6 دسمبر 2019 کو ریحام خان نے یو ٹیوب براڈ کاسٹ میں الزام لگایا تھا کہ روزویلٹ ہوٹل کی فروخت میں ذلفی بخاری کا مفاد ہے۔
ریحام خان نے یہ بھی کہا تھا کہ قومی اثاثے ذلفی بخاری جیسے لوگوں کی مدد کے لیے فروخت کیے جا رہے ہیں جو کہ ڈکیتی ہے۔