مسٹرٹرمپ تم ہارچکے:74 ملین ووٹ ملے: اب آپ کوگھرجانا ہوگا :جوبائیڈن

0
34

واشنگٹن :مسٹرٹرمپ تم ہارچکے:74 ملین ووٹ ملے: اب آپ کوگھرجانا ہوگا :جوبائیڈن نے بہت بڑی بات کہہ دی : اطلاعات کے مطابق امریکہ کے ممکنہ صدر ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کا کہنا ہےکہ انتخابات میں ہماری جیت واضح نظر آرہی ہے۔اب ٹرمپ کواپنے گھرجانا چاہیے

ذرائع کے مطابق ممکنہ امریکی صدر جوبائیڈن نے ریاست ڈیلاوئرمیں خطاب کرتے ہوئےکہا کہ نتائج کا ابھی حتمی اعلان نہیں ہوا لیکن ہمیں برتری حاصل ہے اور ووٹوں کی گنتی سے ہماری جیت واضح جیت نظر آرہی ہے۔

جوبائیڈن نے کہا کہ امریکی تاریخ میں پہلی بار کسی صدارتی امیدوار کو74 ملین ووٹ ملے، ہم امریکی صدارتی ریس جیت رہے ہیں بس نتائج کے منتظر ہیں۔جوبائیڈن کا کہنا تھاکہ ہمیں عوام نے مینڈیٹ دیا ہے، تمام ووٹوں کی گنتی کی جانی چاہیے۔

دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے جوبائیڈن کے خطاب سے قبل ہی بیان دیا اور انہیں خبردار کیا۔ٹرمپ نے کہا کہ ابھی تو قانونی کارروائیوں کا آغاز ہی ہوا ہے، جو بائیڈن کو جیت کا جھوٹا دعویٰ نہیں کرنا چاہیے، میں بھی یہ دعویٰ کرسکتا ہوں۔

Leave a reply