بریکنگ ۔شاہدرہ میں مریم نواز پر حملہ
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق. مریم نواز پر جلسے میںحملہ ہو اہے ان کو سر میں چھڑی لگ گئی، جس کے بعد وہ جلسے سے فوری واپس چلی گئیں. مریم نواز جو شاہدرہ میں جلسہ کر رہی تھیں. انہیں شاہدرہ میں جلسے کے دوران کسی نے چھڑی ماری اور وہ جلدی سے جلسہ چھوڑ کر واپس چلی گئیں. اس سے پہلے مریم نواز شریف نے ہمشہ کی طرح حکمران جماعت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 13 دسمبر کو آر یا پار ہوگا۔ لاہور بتا دے گا کہ جعلی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔
مریم نواز کے سر پر لکڑی کی چھڑی لگی
مریم نواز شاہدرہ سے روانہ
اللہ محفوظ رکھیں مریم نواز کو
اللہ تعالیٰ مریم نواز کو اپنی رحمتوں کے حصار میں رکھیں pic.twitter.com/ltIzaL3uPY— Mirza Usman (@Mizausmanashrif) December 7, 2020
مینار پاکستان جلسے کی دعوت دینے کیلئے مریم نواز نے لاہور میں ریلی نکالی اور کئی علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ آپ کی بیٹی کو لاہور سے بہت امیدیں ہیں۔ لاہور بولتا ہے تو پورا پاکستان بولتا ہے۔ اسی لاہور نے اس دھرتی کو میاں نواز شریف جیسا بیٹا دیا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکنوں کو جلسوں میں کرسیوں کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم نے لاہور جلسے کا آغاز آج ہی سے کر دیا ہے۔