موٹر وے پر مریم نواز کی گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا
موٹر وے پر مریم نواز کی گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز جاتی امرا سے منڈی بہاء الدین کے لئے روانہ ہوئیں۔ موٹر وے پر منڈی بہاء الدین جاتے ہوئے راستے میں سکھکی کے قریب ان کی گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا۔ مریم نواز کو دوسری گاڑی میں شفٹ کردیا گیا، وہ منڈی بہاء الدین میں جلسے سے خطاب کریں گی۔
واضح رہے کہ آج مریم نواز منڈی بہاؤالدین میں اپنا جلسہ کر رہی ہیں جس میںوہ حکومت کوآڑے ہاتھوں لیں گی اور سخت تنقید کا وہ سلسلہ جاری رکھیں گے جو وہ پچھلے عرصے کرتی چلی آرہی ہیں.
اس سے قبل نون لیگ کی جانب سے حکومت اور انتظامیہ پر الزام تھا کہ وہ جلسے میں رکاوٹ ڈال رہی ہیں .مسلم لیگ ن کی ترجمان کا کہنا ہے کہ مریم نوازسہ پہر 3 بجے رائیونڈ سےمنڈی بہاؤالدین جلسے کیلیے نکلیں گی. مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ عمران صاحب آپ نے تو کہا تھا موت بھی برداشت کر سکتے ہیں لیکن عمران صاحب مریم نواز کا اتنا خوف کہ جلسہ گاہ میں پانی چھوڑ دیا گیا ہے.
مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران صاحب مریم نواز کومنڈی بہاءالدین میں جلسےکی اجازت نہیں دی گئی. واضح رہے کہ مسلم لیگ ن نے منڈی بہاؤالدین نے 15 کارکنان کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے. ادھر پولیس نے دوسرے شہروں سے بھی بھاری نفری طلب کر لی ہے اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں. پولیس نے جلسہ گاہ کی طرف جانےو الے تمام راستے سیل کر دیے ہیں.