منہ کی بدبو دور کرنے کا آسان نسخہ

0
53

منہ کی بدبو دور کرنے کے لئے:
رات کو ایک چٹکی نمک لے کر اس میں دو قطرے سرسوں کا تیل اچھی طرح ملا کر دانتوں پر خوب اچھی طرح ملیں اور منہ کو ڈھیلا چھوڑ دیں تاکہ تاکہ گندہ پانی نکل جائے بغیر کلی کئے سو جائیں پانی بالکل نہیں لگانا دانت بالکل صاف اور مسوڑھے مضبوط ہو جائیں گے

المونیم کی چیزوں سے دوغ دھبے دور کرنے کے لیے:
داغوں پر پسا ہوا نمک پہلے خشک اور پھر گیلا کر کر رگڑیں ایسا کرنے سے چند منٹ بعد داغ دور ہو جائیں گے اس سے المونیم کی اشیاء پہلے کی طرح چمکنے لگیں گی

پیاز کاٹتے وقت آنکھوں سے پانی بہنا:
جتنے پئاز کاٹنا ہوں ان کو رات کو پلاسٹک کی تھیلی میں اچھی طرح بند کر کے فریج میں رکھ دیں یا پھر کاٹنے سے کچھ دیر پہلے پانی می بھگو دیں پھر انہیں کاٹتے وقت آنکھوں میں پانی نہیں بہے گا

خوشبودار چاول:
چاولوں کو ابالتے وقت ان میں ایک چمچ لیموں کا رس ڈالنے سے ان کی رنگت صاف اور چاول خوشبو دار ہو جائیں گے

شلجم کا کھارا پن دور کرنے کے لئے:
شلجم کا کھارا پن دور کرنے کے لئے ان میں نمک ڈال کر رکھ دیں بعد میں پکائیں گڑ یا چینی سالن میں ڈال دیں کھارا پن دور ہو جائے گا

جلاہوا سالن ٹھیک کرنے کے لئے:
جلے ہوئے سالن کو ٹھیک کرنے کے لئے اسے اوپر سے اتار کر دوسی دیگچی میں ڈال کر اس میں تھوڑا دودھ ڈال د یں

آلوؤں کو زیادہ گل کر گھلنے سے بچانے کے لئے:
بعض اوقات آلو بہت زیادہ گھل جاتے ہیں اس سے بچانے کے لئے آلوؤں کو چھیل کر دوٹکڑے یا ھصب پسند ٹکڑے کر کے ان پر نمک لگا کر رکھ دیں پھر تقریبا دس سے پندرہ منٹ بعد دھو کر پکا لیں

Leave a reply