اساتذہ کا عالمی دن؛ معاشرے کی تشکیل میں اساتذہ کا اہم کردار ہے. وزیر تعلیم رانا تنویر

0
60

وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کی اساتذہ کے عالمی دن پر تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ؛ اساتذہ معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار اداکر تے ہیں.

وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ اساتذہ معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار اداکر تے ہیں، اور انکا طلباء کے مستقبل کے تعین میں بھی کلیدی کردار ہوتاہے جبکہ آج کے دور آج کے دور میں اساتذہ کو محنت کی ضرورت ہے،وزیر تعلیم رانا تنویر نے مزید کہا کہ؛ میں ایک وفاقی وزیر ہوں اور 2 لاکھ روپے تنخواہ لیتاہوں جبکہ میرے سیکرٹری کی مجھ سے زیادہ تنخواہ ہے اور میرے ماتحت لوگ 70 , 70 لاکھ روپے لے رہے ہیں مگر کام نہیں کرتے ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی ادارہ چل نہیں سکتا ہے اور سیاست میں آنا خاندانی وجہ تھی ،میرے لیے سیاست مشکل تھی ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کے دور میں اساتذ ہ کو محنت کی ضرورت ہے تاکہ وہ طلباء کو اس قابل بنا سکیں کہ وہ ترقی کریں اور باشعور بنیں.
اساتذہ کا عالمی دن
ارسطو نے کہا تھا کہ”جو لوگ بچوں کو اچھی تعلیم دیتے ہیں ان کی عزت کرو۔ ماں باپ تمہیں پیدا کرتے ہیں لیکن استاد تمہیں اچھی زندگی گزارنے کا فن سکھاتے ہیں۔” اساتذہ کی عظمت کے بارے میں دنیا بھر کی زبانوں میں بے شمار اقوال موجود ہیں اور مہذب معاشروں میں انہیں قدر و منزلت کی نگاہوں سے دیکھا جاتا ہے۔ ترقی کی منزلیں تعلیم سے جڑی ہیں اور کون ہے جو تعلیم میں اساتذہ کے کردار سے انکار کرے۔ غالباً درس و تدریس کے شعبے میں سب سے زیادہ افراد کام کرتے ہیں۔

اساتذہ کا عالمی دن ہر سال 5 اکتوبر کو منایا جاتا ہے جس کی ابتداء 1994 سے ہوئی تھی۔ یونیسکو، یونیسف اور تعلیم سے منسلک دیگر اداروں کی جانب سے اس دن جہاں اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے وہاں ان مسائل کا جائزہ بھی لیا جاتا ہے جو انہیں درپیش ہیں۔ استاد ایک اچھے تعلیمی نظام کا بنیادی عنصر، اس کی روح ہیں اور جب تک اساتذہ کو معاشرے میں عزت نفس نہیں ملتی، وہ مقام نہیں ملتا جس کے وہ مستحق ہیں، وہ اپنے فرائض کو بخوبی انجام نہیں دے سکتے۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛ والدین بے دھیانی میں 5 سالہ بچے کوغلط سکول میں اتار کر روانہ ہو گئے
آرمی چیف کی امریکی سیکریٹری دفاع،مشیر برائے قومی سلامتی اور ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ سے ملاقات
مریم نواز آج لندن روانہ
بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی،قائم مقام وائس چانسلرکو عدالت نے دوبارہ ہٹا دیا
امریکا کا یوکرین کو ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان کا نیا پیکج مہیا کرنے کا اعلان
آرمی چیف کی امریکی سیکریٹری دفاع،مشیر برائے قومی سلامتی اور ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ سے ملاقات
ڈوبنے والے مزدور کو بچانے کی کوشش ،باپ، دو بیٹوں سمیت چار افراد جاں بحق

Leave a reply