معروف اداکار افتخار ٹھاکر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ انڈین پنجابی فلم موجاں ای موجاں ایک بہترین پنجابی فلم ثابت ہو گی ، اس فلم میں پاکستانی فنکار ناصر چینیوٹی بھی ایک اہم کردار ادا کررہے ہیں. انہوں نے کہا کہ ہم سب کو چاہیے کہ ہم سب ایک دوسرے کی فلموں کو پرموٹ کریں . افتخار ٹھاکر نے کہا کہ ہمارے ہاں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے اور انڈیا میں بھی بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے اگر یہ ٹیلنٹ مل جائے دونوں ملکوں کی پنجابی فلم انڈسٹری کو بہت زیادہ فائدہ ہو گا .
انہوں نے کہاکہ ”مجھے کرتار پور آکر بہت اچھا لگا ہے” ہم نے آج ایک کوشش کی ہے کہ دونوں ملکوں کے فنکار مل سکیں اور تعلقات کو بہتر بنایا جا سکے. انہوں نے ایک سوال کے جواب میںکہا کہ کامیڈی بالکل بھی آسان کام نہیں ہے. ہمارے ہاں ہونے والی کامیڈی ایک بہترین کامیڈی ہے ہمارے فنکار وں نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے، مجھے فخر ہے کہ میںپاکستانی ہوں. دنیا میںجب ہم جاتے ہیں تو ہمیں بہت عزت اور مقام ملتا ہے تو یہ سب کچھ ہمارے ملک کی وجہ سے ہے کیونکہ ہمارے ملک نے ہمیں نام اور مقام دیا ہے.