وزیرمملکت پارلیمانی امور علی محمد خان کا کہنا ہے کہ یہ کہنا کہ خط کو سب کو دکھا دیں یہ کتنی بچگانہ بات ہے۔

باغی ٹی وی : پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وزیرعلی محمد خان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم حکومت کے ساتھ اور اپوزیشن سے دور رہے گی ایم کیو ایم کا پیپلز پارٹی کے ساتھ ماضی اچھا نہیں رہا پر امید ہیں کہ اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد کے وقت ناکامی ہوگی۔

ایم کیو ایم محب وطن جماعت ہے،جو بھی فیصلہ کرے گی ملکی مفاد میں کرے گی ،نسیم فروغ

علی محمد خان نے کہا کہ اپوزیشن نے ایک بار پھر عمران خان کو جگایا ہے انہوں نے سوئے ہوئے شیر کو جگایا ہے۔مہنگائی تک اگر معاملہ رکھتے تو عمران خان آرام سے 25اوورز کا کھیل کھیلتے گیم اوور نہیں ابھی تو گیم آن ہے،آخری وننگ شاٹ کپتان ہی کھیلتا ہے اس بار پھر ایک بال پر 3 وکٹیں گریں گی بلاول بھٹو کی وکٹ ایسے ہی گر جائے گی کوئی آصف زرداری کے واپسی کا ٹکٹ کرادیں چند دنوں میں آصف زرداری سندھ واپس جائیں گے۔

وزیرمملکت پارلیمانی امورنے کہا کہ عمران خان بیسٹ آل راونڈر ہیں ٹیسٹ میچ آرام سے کھیل رہے ہیں۔عمران خان نے جو مراسلہ دکھایا اس سے معاملہ کہیں اور بڑھ گیا ہےیہ معاملہ اب عمران خان اور اپوزیشن نہیں بلکہ عالمی سازش ہےعمران خان آزاد خارجہ پالیسی بنارہے تھے عمران خان اسلاموفوبیا کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے تھے۔ملک کے مفادات کی حفاظت پر عمران خان کے خلاف سازش ہورہی ہے،یہ کہنا کہ خط کو سب کو دکھا دیں یہ کتنی بچگانہ بات ہے۔

بچوں کی طرح ڈی چوک پر ٹھمکے لگانا ہماری شناخت بن کر رہ گیا ہے،خط کے معاملے پر عامر لیاقت برس پڑے

انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے ہمیں کہا تھا کہ میں چاہوں تو مراسلہ سب کو دکھا دوں اور تحریک کو زمین بوس کردوں لیکن ایسا نہیں کرنا عمران خان نے وقت سے پہلے حالات کا بتادیا تھا۔مراسلہ آنے کے بعد واضح ہوگیا کہ سازش کے تانے بانے باہر ملتے ہیں ۔

ادھر معاون خصوصی برائےنوجوانان عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد بری طرح ناکام ہوگی 5 یا 6 ووٹوں سے تحریک کو ناکام بنائیں گے پرویز الہٰی آسانی سے وزیر اعلیٰ پنجاب بنیں گے۔جہانگیر ترین بھی پرویز الہٰی پر اعتماد کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ آئندہ 48گھنٹے اہم ہیں ،دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائےگا۔ایم کیو ایم کا ووٹ پاکستان کے لیے فیصلہ کن ہوگا امید ہے ایم کیوایم حکومت کےساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کرے گی۔

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے ہو گا،حکومت کی ایم کیو ایم کو بڑی آفر

Shares: