169882 گھر مکمل طور پر تباہ جبکہ 277 افراد جانبحق. نیشنل فلڈ ریسپانس کورڈینیشن سنٹر

0
30

نیشنل فلڈ ریسپانس کورڈینیشن سنٹر کے اعلامیہ کے مطابق 169882 گھر مکمل طور پر تباہ جبکہ 277 افراد جانبحق ہوگئے.

این ایف آر سی سی کا کہنا ہے کہ؛ 627 ہیلی کاپٹر اڑان بھر چکے ہیں جنہوں نے اب تک 4659 لوگوں کو ریسکیوں کیا جبکہ آج خراب موسم کی وجہ سے کسی ہیلی نے اڑان نہیں بھری ہے. علاوہ ازیں ٹانک ڈیرہ سماعیل خان میں اگلے ہفتے تک تقریبا 100 گھر مکمل ہوجائیں گے. اسی طرح بلوچستان میں 118253 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے جبکہ 182 لوگ جانبحق ہوگئے اس کے علاوہ کے پی میں 84 لوگ کی موت ہوئی جبکہ 13713 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے جبکہ پنجاب میں 11 لوگوں کی اموات ہوئی اور 2653 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے اس کے علاوہ سندھ میں 9 لوگ جاں بحق جبکہ 3095 گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے.

جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ؛ پاک فضائیہ کی ٹیموں نے 7048خیمے، 918,081راشن پیکٹ جبکہ 4590.96 ٹن مزید راشن اور 301,657 لیٹر پینے کا صاف پانی تقسیم پہنچایا جب کہ اس کے ساتھ پاک فضائیہ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 46 میڈیکل کیمپ علاج میں مصروف عمل ہیں اور پاک فضائیہ کے میڈیکل کیمپوں میں 85,976 مریضوں کا علاج کیا گیا. این ایف آر سی سی کے مطابق؛ پاک فضائیہ کے میڈیکل کیمپوں میں مفت ادویات بھی فراہم کی جارہی ہیں اور اس کے علاوہ پاک فضائیہ کے مختلف خیمہ بستیوں میں متعدد افراد مقیم ہیں. جبکہ پاک فضائیہ کے مزید ریلیف کے کیمپوں میں سیلاب متاثرین کو خدمات فراہم کی جارہی ہیں.
نیشنل فلڈ ریسپونس کورڈینیشن سنٹر کے اعلامیہ کے مطابق پاک فضایہ کے 54 فلڈ ریلیف سینٹرز، 3 سینٹرل کلیکشن پوائنٹس خدمت میں مصروف ہیں۔

پاک بحریہ نے 2,217.8 ٹن راشن، 8081خیمے اور پینے کا صاف پانی تقسیم کیا۔ این ایف آر سی سی کے مطابق پاک بحریہ نے متاثرہ علاقوں میں 480،401لیٹر منرل واٹر بھی تقسیم کیا۔
مزیہ یہ بھی پڑھیں؛ ملک کے 11 حلقوں میں ضمنی انتخاب کا دنگل آج سجے گا:کانٹے دارمقابلوں کی توقع
رانا ثناءاللہ کو عابد شیر علی کی انتخابی مہم چلانے پر آج ہی طلب کرلیا گیا
برطانوی وزیراعظم لزٹرس کو مشکلات کا سامنا، وزیر خزانہ کا سخت معاشی فیصلوں کا عندیہ

ورلڈ کپ کے دوران پاک بھارت میچ میں بارش کا امکان، میچ متاثر ہونے کا خدشہ
ضمنی انتخابات؛ عوام پولنگ میں بھرپور حصہ لیں. وزیراعظم کی اپیل
چین میں موبائل سمیت ایسے دیگر آلات دفنانے والی مقبول سروس
دوران پولنگ اثر انداز ہونے والوں کوفوری گرفتارکرلیا جائے گا. الیکشن کمیشن
رانا ثناءاللہ کو عابد شیر علی کی انتخابی مہم چلانے پر آج ہی طلب کرلیا گیا

Leave a reply