کنگن پور: دارالاندلس شوروم لاہور کے سابق سیلز مین معاذ حفیظ کنگن پور روڈ حادثے میں شدید زخمی ہوگئے ، سر پرگہری چوٹ کی وجہ سے ناک اور منہ سے خون بھی بہہ نکلا ، اطلاعات کے مطابق معاذ حفیظ گزشتہ شام کنگن پور سے موکل آتے ہوئے بجلی گھرکے قریب چلتے موٹر سائیکل پر سے گرگئے اور اس موقع پر جسم پر شدید چوٹیں آئیں
ذرائع کے مطابق معاذ حفیظ کو طبی امداد کے لیے کنگن پور رورل ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ناک سر پر سخت چوٹیں آنے سے ناک اور منہ سے خون زیادہ بہنے کی وجہ سے لاہور جنرل ہسپتال ٹرانسفر کر دیا ،جہاں سٹی سکین کے بعد ڈاکٹروں نے بتایا کہ چوٹ شدید تھی جس کی وجہ سے سر میں خون جمنے کے اثار بھی پائے جارہے ہیں،
یاد رہے کہ معاذ حفیظ کئی سالوں سے شوروم پر خدمات سرانجام دے رہے تھے . ان دنوں وہ بے روزگار ہونے کی وجہ سے سخت پریشان تھے اور اسی پریشانی کے عالم میں وہ موٹر سائیکل چلاتے ہوئے اپنے حواس قائم نہ رکھ سکے اور ڈرائیونگ کے دوران ہی گرگئے ، معاذ حفیظ کو گھر ٹرانسفر کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کے مطابق چند ہفتے طبعیت کی بحالی میں لگےسکتے ہیں،