مبارک باد کا پیغام کسے اور تصویر کس کی، پی ٹی آئی رہنما کی عجلت بازی یا کچھ اور…
باغی ٹی وی :پی ٹی آئی کے بنیادی رکن ، انگلینڈ اور یورپ میں پی ٹی آئی کی طرف سے تجارت اور سرمایہ کاری کے ترجمان صاحبزادہ جہانگیر نے اپنی ٹویٹ میں جنرل عاصم باجوہ کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات بننے پر مبارک باد دی ہے . اور ساتھ تصویر سابق ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل آصف غفور کی لگا رکھی ہے . اس فعل کو عجلت بازی کہیں یا کچھ اور بہرحال اس عجلت بازی اور پوائنٹ سکورننگ میں موصوف درست تصویر لگانا بھی بھول گئے ہیںِ کہ مبارک باد کے حق دار کون ہیں . ان کے اس عمل پر اگرچہ سوشل میڈیا پر کافی تنقید کی جار ہی ہے انہوں نے اس ٹویٹ کو اگرچہ ختم کردیا ہے اور اب ان کا ٹویٹر اکاؤنٹ دیکھنے سے یہ جنرل آصف غفور کے ساتھ والی تصویر اور مبارکبادی پیغام جو عاصم باجوہ کو دیا گیا ہے وہ نہیں نظر آتا.اس تصویر سے عجیب و غریب خیالات پیدا ہوچکے ہیں.
واضح رہےکہ وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
فردوس عاشق اعوان کی جگہ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ کو وزیراعظم عمران خان کا معاون خصوصی برائے اطلاعات تعینات کر دیا گیا ہے
سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز کو وفاقی وزیر اطلاعات کا عہدہ دیدیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے ان اقدامات کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کے پاس سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین کا عہدہ بھی ہے۔ انھیں گزشتہ سال نومبر میں چار سال کیلئے اس اہم عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ پاک فوج کے سابق ترجمان اور کمانڈر سدرن کمانڈ کے طور پر بھی اپنے فرائض انجام دے چکے ہیں