سی پیک ساؤتھ ایشاء کا مستقبل ہے اس کو ہم اگنور نہیں کر سکتے، مبشر لقمان کی اسرار کسانہ کے ساتھ کھری کھری باتیں

سینئیر صحافی اسرار کسانہ نے اپنے وہب چینل میں سئنییر اینکر پرسن مبشر لقمان کو مدعو کیا اور ان سے ملک کے حالات کے بارے میں سوالات کئے اسرار کسانہ نے کہا کہ مبشر لقمان نے پاکستان میں پورے کا پورا ماحول بدل دیا ہے خاص طور پر اگر جرنلزم کے حوالے سے بات کی جائے تو انہوں نے پاکستان میں ایک کلچر بدلا ہے

باغی ٹی وی کے بارے میں سوال کرتے ہوئے اسرار احمد نے پوچھا کہ باغی چینل کو اردو اور انگلش کے علاوہ اب چائینیز زبان میں بھی شروع کر دیا ہے اور باغی کی ایڈورٹائز منٹ سرحد پار انڈیا میں بھی کی جا رہی ہیں اس ترقی کے پیچھے کا کیا راز ہے؟

اس سوال کے جواب میں مبشر لقمان نے کہا کہ اے آر وائی چینل کے مرحوم حاجی عبدالرزاق کہا کرتے تھے کہ رب مہربا ن تو گدھا پہلوان تو اللہ کی اگر مہربانی ہو تو ساتھ ہی ماں کی دعا بھی ہوتو پھر آدمی راکٹ بن جاتا ہے اور فائدہ ہمیں یہ ہے کہ اللہ نے چاہنے والے پیار کرنے والے بھی دیئے ہیں وہ ہر صحیح اور غلط بات مان بھی لیتے ہیں اور معاف بھی کر لیتے ہیں سپورٹ بھی کرتے ہیں

سینئیر اینکر پرسن نے کہا کہ رمضان میں ہم نے سوشل میڈیا پر جو اسپیشل رمضان ٹرانسمیشن کی تھی وہ پوری دنیا میں سوشل میڈیا پر بڑی ٹرانسمیشن تھی وہ ہم روزانہ چار گھنٹے ٹرانسمیشن کرتے تھے اور سترہ سترہ گھنٹے کام کرتے رہے ہیں

مبشر لقمان نے کہا کہ باغی کے اس وقت 4 چینلز چل رہے ہیں یو ٹیوب پر ٹویٹر پر فیس بک پر اور اب ہم 4 سے پانچ یو ٹیوب چینل اور کھول رہے ہیں انٹرٹینمنٹ کا الگ سپہورٹس کا الگ اور اس طرح دوسرے چینل بھی-

مبشر لقمان نے کہا کہ اللہ نے عالمی وبا کوویڈ میں ہم پر کرم کیا ہے دوران کوویڈ جب لوگ اپنا سٹاف فارغ کررہے تھے ہمیں اور اپنے چینل باغی کے لئے اور لوگ ہائر کرنے پڑے-

سینئیر اینکر پرسن نے بتایا کہ چائینز میں ہمارا چینل لانچ ہوا ہے وہ ان آہستہ آہستہ انشاءاللہ اس پر کام آئے گا ابھی تو شروعات ہے انہوں نے کہا اس کی سب سے بڑا نقصان یہ ہے کہ ہم میں سے کسی کو چائینز آتی نہیں جو مرضی لکھ کر چلا جائے مبشر لقمان نے کہا کہ سی پیک ساؤتھ ایشاء کا مستقبل ہے اس کو ہم اگنور نہیں کر سکتے آپ کو چائنہ کی نیوز او چائنہ کو آپ کی نیوز بروقت ملے گی تبھی کاروبار ہوگا دنیا میں جہاں پر بھی کاروبار ہو گا جہاں پر بھی آمدنی ہو گی وہی ملک ترقی یافتہ کہلائے گا-

اسرار احمد نے سوال کیا کہ باغی کا ماڈل آپ نے کیسے دیکھا کیسے کیا آپ تو مین سکرین جرنلسٹ ہیں آپ تو مین سکرین میڈیا پر آ رہے تھے؟ اس سوال کے جواب میں مبشر لقمان نے کہا کہ میں تو جرنلسٹ ہوں ہی نہیں لوگ مجھے جرنلسٹ مانتے ہی یہ تو ان کی مہربانی ہے انہوں نے کہا کہ باغی ہم نے کئی سال پہلے شروع کیا پھر درمیان میں بند ہو گیا پھر ہیک ہوگیا پھر سال پہلے دوبارہ نئی ٹیم کے ساتھ شروع کیا تو بڑی فورس کے ساتھ ہم نے کام کیا- پاکستان کے اس وقت سب سے بڑے ایڈورٹائزر ہیں کیو موبائل کے انہوں نے ہمیں سوشل میڈیا پراسپانسر کیا-

پاکستان میں ‌کرونا کے وار جاری، دو اینکر پرسن بھی کرونا کا بنے نشانہ


مبشر لقمان نے بتایا کہ انڈیا کے ایک بہت بڑے ایڈوائزر ہیں ویڈیو کون ان کے ساتھ پچھلے ہفتے میں نے ڈیل سائن کی ہے ان کو بتایا کہ ہم اپنا کونٹینٹ نہیں بدلیں گے ہم تو مودی کو بُرا بھلا کہتے ہیں گالیاں دیتے ہیں ہم کشمیر کے لئے بولتے رہیں گے جس دن آپ کا دل کرے اُس دن آپ بے شک نہ کریں اس بات پر ان لوگوں نے کہا کچھ ہاتھ ہلکا ہو سکتا ہے تو میں نے کہا نہیں ہو سکتا جو کرنا کر لیں اور عمر کے اس حصے میں آکر ہم نے کیا بدلنا ہے اور ہم مسلمان ہیں اور اس پر ہمیں فخر ہے اللہ کے جو سب کے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں خاتم الانبیاء ہیں ہم ان کے ہیروکار ہیں ماننے والے ہیں

سی پیک کے بارے میں بات کرتے ہوئے مبشر لقمان نے کہا کہ جو لوگ کہتے ہیں سی پیک سلو ڈاؤن ہو گیا ہے ان سے پوچیں سی پیک ہے کیا اور بتاؤ کب ہوا تھا اور کہا ہوا تھا سلو ڈاؤن ہے کیا انہوں نے کہا سلو ڈاؤن ہوتا ہے تو ہوتا رہے ہمیں تو جو پیسے آنے تھے آ رہے ہیں جو ہمارے لئے فائدے کی چیز ہے ساتھ ہی انہوں نے کہا یہ بات بھی ہے کہ سلو ڈاؤن ہوا تھا درمیان میں ضرورو ہوا تھا کیونکہ اتنے پرابلمز ہو رہے تھے افغانستان کے ذریعے دہشت گردی ہو رہی تھی پاکستان میں یا انڈا کی بلوچستان کے ذریعے ہو رہی تھی اور وہ سی پیک کو ہٹ کر ریے تھے بار بار اور آپریشن ردالفساد ہوا ہے پاکستان آرمی نے دہشت گردوں کو پکڑ پکڑ کر مارا ہے اور جو رہ گئے تھے ان کو بھی اپنے ملک افغنستان بھیج دیا ہے اور بلوچستان کے اندر نیٹ ورک جو کلبھوشن یادو کے ساتھ شروع ہوا تھا اس کو انہوں نے مکمل ختم کر دیا-

طالبان نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کئے اچھے برے جیسے مرضی اس میں انڈیا ان سے آؤٹ ہو گیا ٹوٹل تو اس طرح ان کے کتنے بھی ٹریننگ سینٹر تھے افغانستان کے اندر را کے دہشت گردوں کو ٹریننگ دینے کے وہ سارے کے سارے بند کرنے پڑے

امریکا اپنے انجام کی طرف رواں دوان : مظاہروں میں شدت، 17 ریاستوں کے 29 شہروں میں کرفیو نافذ،حالات پھربھی بے قابو


سینئیر اینکر پرسن نے کہا کہ انڈیا کو تو بہت زیادہ مار پر رہی ہے اس وقت مبشر لقمان کے مطابق انڈیا کی تو کوئی ساڑھ ستی چل رہی ہے نصیب ہی خراب ہیں بیچاروں کے مبشر لقمان نے کہا کہ جس طرح ڈونلڈ ٹرمپ مروا رہا ہے امریکہ کو پوری دنیا میں اس طرح مودی بھارت کو مروا رہا ہے اور نیتن یاہو اسرائیل کو مروا دے گا –

میجر گورو جتنے پیسے بالی وڈ فلمز پر لگائے اسکا کچھ حصہ عوام پر لگاتے تو اکثر گھروں میں ٹوائلٹ ہوتے۔ وینا ملک


اسرار احمد نے کہا کہ ہمارے میڈیا سے ہمارے لوگ سیٹسفائیڈ نہیں ہو رہے کہ اس کی کوئی ڈائریکش نہیں انہوں نے مولانا طارق جمیل کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ کیسے انہیں چھوٹی سے بات پر معافی منگوائی تو ہمارا میڈیا کیا آپ سیٹسفائیڈ ہیں اپنے میڈیا سے؟

مبشر لقمان نے اس پر کہا کہ نہیں بالکل نہیں انہو‌ں نے کہا کہ ہمارا میڈیا تو بہت سارے لوگوں کے کاروباروں کو بچانے کے لئے ہے وی جو مرضی ہو اور دوسری بات یہ ہے کہ ہمارا میڈیا ہر ایک پر خرچ کر رہا ہے سوائے اپنے اوپر انہوں نے کہا کہ امریکہ میں کم سوشل میڈیا وہاں ک آؤٹ لیٹس ہے وہاں نیویارک ٹوئم میوں بک رہا ہے وہاں سی این این کیوں چل رہا ہے وہاں فوکس نیوز کیوں چل رہا ہے اس کی کیوں ویور شپ کیوں نہیں ڈاؤن ہو رہی کیونکہ وہ اپنے لوگوں کے اوپر بھی انویسٹ کر رہے ہیں اپنی ریسرچ کے اوپر بھی انویسٹ کر رہے ہیں اپنی ٹریننگ کے اوپر بھی انویسٹ کر رہے ہیں اور اپنی کونٹیننٹ لۃکس کے اوپر بھی انویسٹ کر رہے ہیں

طیارہ حادثہ ، جاں بحق ہونے والے 97 مسافروں میں سے 74 میتیں ورثا کے حوالے،اکثرلواحقین میں امدادی رقم بھی تقسیم کردی گئی


انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے یہاں ایک پھٹا جہاز گر گیا تو سارے آدمی وہی پھٹا چلانا شروع ہو جاتے ہیں کہ جہازگر گیا اس کے بعد حالات دیکھیں کہ کریٹیویٹی کیا ہے آپ کے میڈیا کی کہ پتہ چل گیا یہ پائلٹ یہ ائیرہوسٹس ہے تو اس کے گھر میں جا کر بیٹھے ہوتے ہیں پائلٹ کے والد سے پوچھ رہے ہوتے ہیں ابھی تک اس نے اپنے بیٹے کی لاش نہیں دیکھی ہوتی کیا یہ کوئی عقل میں آنے والی بات اور سوال ہے کیا پوچھنا آپ نے اس آدمی سے آپ جب تک میڈیا پر انویسٹ نہیں کریں کی ریسرچ ڈویلپمنٹ پر انویسٹ نہیں کریں گے اپنی پروڈکٹ کے اوپر انویسٹ نہیں کریں گے میڈیا مالکان کو ان کی بیوی بتائے گی کہ فلاں اینکر ٹھیک ہے تو وہ ٹھیک ہے یہ تو حال ہے ہمارے میڈیا کا-

دلچسپ و انمول قرآنی معلومات،پڑھیں بھی ،اجربھی لیں


اس سوال پر کہ ترقیاتی منصوبے بند ہیں قرضہ برھتا جا رہا ہے پیہسے جا کہاں رہے ہیں کی جواب میں مبشر لقمان نے کہا کہ پتہ نہیں میرے پاس تو نہیں آرہے انہوں نے کہا اصل میں اورنج ٹرین کی پیمنٹس ایڈوانس میں لر دی گئیں تھیں انہوں نے کہا 2021 تک پ اس کی پیمنٹس ہی دیتے رہیں گے بچتا نہیں ہے کچھ بھی انہوں نے کہا میں آفلیائم=ن بتا رہا ہوں اس میں غلطی بھی ہو سکتی ہے اور اس وہ بجٹ نہیں ہے جو مشردف یا ضیاء کے دور میں تھا باہر سے گرانٹ آ رہیں تھیں ابھی آپ کو پیسہ کمانا پڑ رہا ہے امریکہ جیسا ملک کہہ رہا ہے کہ اپنا ٹیکس ریٹ بڑھاؤ 22 کروڑ عوام ہے سولہ لاکھ ٹیکس دے رہے ہیں

اس سوال پر کہ میڈیا کورونا کے حوالے سے خبریں نہیں دے رہا پاکستان میں سیاسی حوالے پر زیادہ بولا جا رہا ہے پاکستان میں کورونا کے حوالے سے بہت خراب حالت ہے کے جواب میں مبشر لقمان نے کہا کہ میرے خیال سے تو بہت زیادہ دے رہے ہیں میرے نزدیک اس حساب سے نہیں دینی چاہیئے بار بار مریضوں کے جاں بحق ہونے کی ضخبر دی جا رہی ہوتی ہے ایسا نہیں ہونا چاہیئے ڈبلیو ایچ او یا حجومت پاکستان نے جو ایڈ بنائی ہیں اس طرح کی ایڈ چلانی چاہیئے لوگوں کو کوویڈ کی احریاطی تدابیر کے بارے میں پتہ ہے لیکن اس کے باوجود احتیاط نہیں کرتے-

کورونا وائرس سے 8 کروڑ 60 لاکھ بچوں کے غربت کا شکار ہونے کا خدشہ،دنیا ایک بہت بڑے بحران کی طرف بڑھ رہی ہے

Comments are closed.