پی آئی اے پائلٹ نے بدتمیزی کے انداز میں سینکڑوں جانوں کی پرواہ کیے بغیر ایئر ٹریفک کنٹرولر کی ہدایات کو ہوا میں اڑا دیا

0
61

پی آئی اے پائلٹ نے بدتمیزی کے انداز میں سینکڑوں جانوں کی پرواہ کیے بغیر ،ایئر ٹریفک کنٹرولر کی ہدایات کو ہوا میں اڑا دیا

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اس وقت ایک آئیڈیو وائرل ہے جس میں پی آئی اے کے پائلٹ صادق رحمان جو کہ طیارہ 777 چلارہا ہے اور وہ ایئر ٹریفک کنٹرول کے اہلکار کی جانب سے دی جانے والی ہدایت کو نہ صرف نظر انداز کر رہا ہےکہ بلکہ خوب ڈھٹائی سے اپنی زد پر قائم ہے .پائلٹ کو کہا جاتا ہے کہ مخصوص‌ہائیٹ کی وجہ سے آپ ایک اور طیارے کو لینڈ کرنے دیں، یا آپ ابھی بلندی اورسمت کو دی جانے والی ہدایات کے مطابق رکھو. پائلٹ نہ صرف کنٹرولر کی بات صرف نظر کرتا ہے کہ بلکہ ٹریفک کنٹرولر کے ساتھ بد تمیزی کے انداز میں مخاطب ہوتا ہے ٹریفک کنٹرولر کو کہہ رہا ہے کہ تمہیں‌کچھ پتا نہیں ہے تم اس بارے کچھ نہیں‌جانتے لہذا میر ے سامنے دلیل نہ دو .پائلٹ ایئر کنٹرولر سے انتہائی بد تمیزی سے بات کرتا ہے اور اپنی بات پر اڑا رہتا ہے.

واضح رہے کہ ایسے رویے کی ان کو اس وجہ سے شہہ اور ہمت ملتی ہے کیونکہ انہیں علم ہے کہ ان کے خلاف کوئی قانونی چارہ جوئی نہیں ہوگی. پالپا جیسی تنظیموں کے ہوتے ہوئے اپنے مواخذے سے بے خو ف ہیں. واضح‌ رہے کہ ایئر ٹریفک کنٹرول کی ہدایات ماننا پائلٹ پر ضروری ہے اور اس کی خلاف وزری پر اس کا مواخذہ ہو سکتا ہے .

دوسری اہم بات کہ اگر اینئر ٹریفک کنترولر کی ہدایات کو نہ مانا جائے تو پھر حادثات کے ہونے کے مواقع بھی بڑ ھ جاتے ہیں.
ایک جہاز میں سینکڑوں قیمیتی جانیں‌سوار ہوتی ہیں .کیا کسی فرد کو اس بات کی اجاز ت دی جاسکتی ہے کہ وہ ان سینکڑوں شہریوں کی جانوں کو خطرے میں‌‌ ڈال دے اور خود کو ملنے والی ہدایت کو فالو کرنے کی بجائے بد تمیز ی کرے . حکام کو ایسے افراد کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروقائی کرنی چاہیے تاکہ اس طرح کی بدتمیز ی آئندہ نہ ہو سکے . ورنہ ہمارے شہریوں کی جانیں اسی طرح ضائع ہوتی رہیں گی جیسے کراچی حادثے میں‌ اور اس سے پہلے ہو چکی ہیں .

Leave a reply