محنت کریں گے تو کامیابی ملے گی، مبشر لقمان کا لکھاریوں کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ کامیابی کے لئے محنت کرنی پڑتی ہے، بہتر لکھنے کے لئے مسلسل پڑھنا ہو گا، پاکستان میں کالم نگار کم مضمون نویس زیادہ ہیں

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان رائیٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کالم نگاروں کی سالانہ چھٹی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تربیتی ورکشاپ میں سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی،نوید چودھری و دیگر نے بھی شرکت کی، تقریب میں پاکستان بھر سے اہل قلم شریک ہوئے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مبشر لقمان بے شرکاء کو مخاطب کیا اور کہا کہ آپ پڑھے لکھے لوگ ہیں ادیب ہیں ،ہمارا المیہ ہے جب میں نے کتاب خریدنی ہو تو انار کلی فٹ پاتھ پر جانا ہوتا ہے لیکن جوتے خریدنے ہوں تو وہ انار کلی مارکیٹ میں شوکیس میں لگائے ہوتے ہیں، جس قوم میں جوتوں کی اہمیت ہو کتاب کی نہ ہو اس قوم کے بارے مین کیا کہہ سکتا ہوں

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں ہمیں مار پڑ رہی کہ ہم مسلمان ہیں اور آخرت میں اسلیے مار پڑے کہ ہم مسلمان نہیں ہیں ،سچ بتاؤں تو میں نے ورکشاپ سے اچھے رائٹر بنتے نہیں دیکھے ،کیونکہ لکھنے کے لئے پڑھنا پڑتا ہے، آپ جتنا زیادہ مطالعہ کریں گے اتنے اچھے لکھاری بنیں گے، پاکستان میں سنسر شپ بھی چلتی ہے، کوئی مجیب الرحمان شامی یا حسن نثار کو پڑھ کر اس جیسا بننے کی کوشش کرنے کی بجائے جو وہ ہے جو اسکے دل میں ہے جو وہ بن سکتا ہے وہی بنے اور وہی لکھے، کسی کو دیکھ کر لکھیں گے تو کبھی اچھا نہیں لکھ سکتے لیکن جب دل سے لکھیں گے تو آپکی تحریر میں اثر ہو گا اور معاشرے میں پڑھی بھی جائے گی

عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

عمران خان سے ڈیل کی حقیقت سامنے آ گئی

عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ پانچ لوگوں کے علاوہ پاکستان میں کسی کا کالم لکھنا نہیں آتا بلکہ سب مضمون نویس ہیں، ان پانچوں میں سے ایک مجیب الرحمان شامی آج کی تقریب میں موجود ہیں، ہر چیز میں الجھنے کی بجائے کہ میں یہ بھی کروں وہ بھی کروں ایک ہی چیز پر فوکس کریں اور کوشش کریں اس میں کامیابی حاصل کریں، ہم برینڈ بناتے ہیں تو پھر اسکو بدل نہیں سکتے ورکشاپ سکل کو بہتر کر سکتی ہیں لیکن یہ آپکو اچھا رائیٹر نہیں بنا سکتیں۔ ہمارے ہاں رائیٹرز کا المیہ یہ ہے کہ دوسروں کو پڑھتے نہیں ہم خود سے سمجھداربنے ہوتے ہیں ہیں مطالعہ کرنا سیکھیں۔ پڑھیں اور لکھیں پھر دیکھئے۔ آپکی تحریر کیسے جاندار ہوتی ہے،

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ جو اللہ کو فالو کرتے ہیں وہ انسان بنتے ہیں ،شرکاء اتنا لکھیں کہ ایک دن آپکی کوئی نہ کوئی لکھائی نظر آ جائے گی۔ مسلسل کام کامیابی کی سیڑھی ہوتی ہے ناکامی کی نہیں ۔ کامیابی کی سیڑھی ملے تو کوئی اسکو گرا نہیں سکتا ۔

مبشر لقمان نے تقریب کے شرکاء میں شیلڈز تقسیم کیں جبکہ آل پاکستان رائیٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے مبشر لقمان کو بھی شیلڈ دی گئی، اس موقع پر ایڈیٹر باغی ٹی وی ممتاز اعوان کو بھی گولڈ میڈل دیا گیا، باغی ٹی وی کے ڈائریکٹر سپیشل اسائمنٹ اصغر علی ،طہ منیب، ، سید کاظم حسین نقوی بھی موجود تھے

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

لسبیلہ ہیلی حادثہ، پاک فوج کیخلاف مہم میں یوٹیوبر سمیت سوشل میڈیا ایکٹوسٹ بھی شامل

Shares: