کورونا کی بھارتی قسم کا تیزی سے پھیلاؤ،مبشر لقمان کی عوام سے عید پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل

0
34
کورونا-کی-بھارتی-قسم-کا-تیزی-سے-پھیلاؤ،مبشر-لقمان-کی-عوام-سے-عید-پر-احتیاطی-تدابیر-اختیار-کرنے-کی-اپیل #Baaghi

اینکر پرسن اور سینئیر صحافی مبشر لقمان نے کورونا کے بڑھتے پھیلاؤ کے پیش نظر عوام کو عید پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے-

باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں مبشر لقمان نے کہا کہ کوویڈ 19 ایک بار پھر عروج پر ہے۔ کورونا کی نئی قسم مختلف عمر کے گروپوں میں صحت کے سنگین مسائل کا سبب بن رہی ہے-


انہوں نے کراچی کی سنگین صورتحال پر کہا کہ بظاہر کراچی کے اسپتال شدید دباؤ میں ہیں۔ برائے مہربانی اس عید کے دوران تحمل کا مظاہرہ کریں اور احتیاط کا دامن نہ چھوڑیں –

واضح رہے کہ محکمہ صحت سندھ نے بتایا ہے کہ کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 20 فیصد سے بڑھ گئی ہے شہر کے بڑے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں جگہ ختم ہونے لگی ہے آغا خان اور لیاقت نیشنل اسپتال میں کورونا مریضوں کے لیے جگہ نہ ہونے کے برابر ہے لیاری جنرل اسپتال میں ڈیلٹا ویریینٹ سے متاثرہ 5 افراد موجود ہیں۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن(پی ایم اے) کے سیکریٹری جنرل اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ قریب ہے شہری احتیاط کا دامن نا چھوڑیں۔

اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں 14 اور 15 جولائی کو 90 ‏میں سے 83 نمونے ڈیلٹا ویرینٹ کے پائے گئے ہیں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح بڑھنے سے شہر میں روزانہ درجنوں آپریشنز ملتوی ‏کئے جا رہے ہیں ڈیلٹا ویرینٹ کی وجہ سے کراچی کے اسپتالوں پر دباؤ مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 58 ہزار 176 ہوگئی ہے جبکہ 5 ہزار 737 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Leave a reply