لاہور:مبشرلقمان آپ نے قوم کی مظلوم مقتولہ بیٹی کےلیےآوازبلند کی:ڈرنا نہیں: ہم تمہارے ساتھ ہیں:ٹاپ ٹویٹرٹرینڈ ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سینیئرتجزیہ نگار ممتازصحافی مبشرلقمان اس وقت لاکھوں پاکستانیوںکے دلوں کی آواز بن گئے ہیں اوراب تویہ صورت حال ہےکہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرٹاپ ٹرینڈ ہی یہ چل رہا ہے
قوم اس وقت سینیئر صحافی کے ساتھ کیوں کھڑی ہے اس پرتفصیل میں جانے کی ضرورت نہیں بلکہ اب توہرایک جان چکا ہےکہ قوم کی مظلوم اورمقتولہ بیٹی نورمقدم کے قاتل کے وکلا مبشرلقمان کودھمکیاں دے رہیں ہیں کہ وہ اس کیس سے پیچھے ہٹ جائیں
نورمقدم کے قاتل ظاہرجعفر کے وکیل دھمکیاں دے رہے ہیںکہ مبشرلقمان کی طرف سے مظلوم اورمقتولہ نورمقدم کے ساتھ اس انداز سے ہمدردی کی کہ قاتلوں کی دل آزاری ہوئی ہے
مظلومہ مقتولہ نورمقدم پرہونے والے ظلم کوآشکارکرنے کے خلاف قاتل ظاہرجعفر کے وکلا دھمکیوں پراتر آئے کہ وہ مبشرلقمان کونورمقدم کا وارث اور خیرخواہ سمجھ رہے ہیں اورقاتل ظاہرجعفرکوقانون کے مطابق سزا دلوانے میں جدوجہد کررہے ہیں یہ بات قاتل ظاہرجعفرکو ناگوار گزری جس پراس نے اپنے وکلا کے ذریعے دھمکیاں دینی شروع کردیں
ادھر جب سے قوم نے سینیئرصحافی مبشرلقمان کوظاہرجعفر کی طرف سے دھمکیوں کی بازگشت سنی توپوری قوم ہل کررہ گئی کہ یہ کیسا معاشرہ اورقانون ہیںجہاں مظلوم کی حمایت کرنا بھی جرم قراردیا جائے
مبشرلقمان کوملنے والی دھمکیوں پرقوم چپ نہ رہ سکی اورپھریہ سلسلہ اس قدر طویل ہوا کہ "مبشرلقمان قدم بڑھائیں ہم تہمارے ساتھ ہیں”ہردل کی آواز بن گئی اورپھریہ پاکستان سے اٹھنے والی آوازدنیا بھرمیں پھیل گئی اورپھر یہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرٹاپ ٹرینڈ بن گئی
اس سلسلے میں لاکھوں لوگوں نے مبشرلقمان کےساتھ کھڑے ہونے کا عہد کیا ہے ، ان سب کواحاطہ تحریر میں لانا مشکل بلکہ ناممکن دکھائی دیتا ہے ، لیکن پھر بھر بھی چند پاکستانیوں کے دلوں سے اٹھنے والی آوازکوبطورنمونہ قارئین کے سامنے رکھتے ہیں
پاکستان کی شان پاکستان کے جوان ایسے ہی ایک جوان جن کا نام فضل عباس ہے وہ کہتے ہیں کہ بڑی حیرانی ہوئی کہ مظلوم کا ساتھ دینے والے کودھمکیاں :ایسے نہیں ہوسکتا ہے ، گھبرائیے نہیں ہم تمہارے ساتھ ہیں وہ کہتےہیں کہ
https://twitter.com/_AbbasFazal/status/1424343068862566402
"پاکستان نے مبشر لقمان کی حمایت کا اظہار کیا۔ یہ واضح ہے کہ ہم مبشر لقمان کی حمایت کریں گے۔ مضبوط اور ثابت قدم رہیں ”
فخرعباس پاکستانی نوجوان کہتے ہیں کہ مبشرلقمان نے حق کے لیے آوازاٹھائی ، ظالم کے خلاف علم بلند کیا اوران حالات میں کیسے ہوسکتا ہےکہ ایک ممتازصحافی کوتنہا چھوڑدیا جائے سنیں ہم آپ کے ساتھ ہیں اورساتھ رہیں گے وہ کہتے ہیں کہ
https://twitter.com/FakharTheAbbas/status/1424331375839223809
"مبشر لقمان کا شمار پاکستان کے بہترین صحافیوں میں ہوتا ہے۔ ہم اس کے خیالات کا احترام کرتے ہیں۔ ہم اس کی حمایت کریں گے۔ہم اس کے لیے آواز اٹھائیں گے۔”
رائے ارشد بھی اس موقع پر اپنے جزبات پرقابو نہ رکھ سکے وہ کہتے ہیں کہ نورمقدم قتل بھی ہواورپھراس کی حمایت کرنےوالوں کودھمکیاں بھی ملیں ایسا نہیں ہوسکتا ہم مبشرلقمان کے ساتھ ہیں اور اس وقت تک ساتھ ہیں جب تک قاتل کوسزا نہیں مل جاتی وہ کہتے ہیں کہ
https://twitter.com/RajaArshad56/status/1424333695587135497
"مبشر لقمان مسلسل نور مقدام کی حمایت کر رہے ہیں۔ اسے ہماری حمایت حاصل کرنی چاہیے۔ کسی کو اس کی آواز دبانے کا حق نہیں ہے ہم اس کے لیے آواز اٹھائیں گے۔
ایک صارف جن کا نام امان الرحمن ہے وہ کہتےہیں کہ مبشرلقمان ان چند صحافیوں میں سے ایک ہیں جوحق کے لیے لڑتے ہیں ، حق کے لیے بولتے ہیں وہ اپنی جان کی پرواہ کیئے بغیرمظلوم کے لیے آواز اٹھاتے ہیں توپھرکیسے ہوسکتا ہے کہ اس موقع پر ایک ذی شعور ظالم اورقاتل شخص کی دھمکیوں سےڈر جائے ، اس موقع پرہم سینیئرصحافی مبشرلقمان کے ساتھ کھڑے ہیں ، ان سے درخواست ہے کہ گھبرائیں نہیں آج حق کے لیے کھڑے ہیں تویہ اعزاز سے کم نہں وہ کہتےہیں کہ :
https://twitter.com/A2Khizar/status/1424338271027568644
"پاکستان میں بہت کم صحافی ہیں جو حق کو صحیح اور غلط کو غلط کہتے ہیں چاہے حالات اور نام کوئی بھی ہو۔ مبشرلقمان کا نام ان میں آتا ہے اور جب کوئی سچ کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے تو آئیے ہم اس کا ساتھ دیں۔
وطن عزیز کی ایک فرح بیگم کہتی ہیں کہ مبشرلقمان آپ نے بڑے طاقتوروں کوللکارا ہے یہ ہرکوئی نہیں کرسکتا ، اس موقع پر حق کی آواز نہ بننا ظالم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے
Mubashir Luqman is one of best journalist of Pakistan and he's not alone. We stand with him
Be strong. No one can threat you.
#westandwithmubasherlucman pic.twitter.com/DAjLZZgMZ5— Farha Khan (@iam_farha) August 8, 2021
فرح بیگم کہتی ہیں کہ "مبشر لقمان پاکستان کے بہترین صحافیوں میں سے ایک ہیں اور وہ تنہا نہیں ہیں۔ ہم اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔مضبوط بنو. کوئی آپ کو دھمکی نہیں دے سکتا۔
دخترپاکستان کپٹن زینب راجہ کہتی ہیں کہ واہ بڑی عجیب کہانی ہےکہ ایک بندہ مظلومہ ،مقتولہ قوم کی بیٹی نورمقدم پرہونے والے ظلم کے خلاف آوازبلند کرے اورپھراس کو دھمکیاں بھی ملیں یہ نہیں ہوسکتا وہ کہتی ہیں کہ :
#westandwithmubasherlucman
It is always difficult to stand for truth. But it is always great. Be strong. No one can threat you.@mubasherlucman @MumtaazAwan @_AbbasFazal @_Ujala_R— Capt Zainab Raja 🇵🇰 (@_ZainiRaja) August 8, 2021
"سچ کے لیے کھڑا ہونا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے۔ لیکن یہ ہمیشہ بہت اچھا ہوتا ہے۔ مضبوط بنو. کوئی آپ کو دھمکی نہیں دے سکتا۔
محمد زید شیخ کہتے ہیں کہ مبشرلقمان گھبرائے نہیں آپ حق لیے کھڑے ہیں توہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں آپ نے مظلوم کے لیے آوازاٹھائی ہم آپ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے
https://twitter.com/iamzaidks/status/1424341913553997826
محمد زید شیخ کہتےہیں کہ :
"مبشر لقمان کا شمار پاکستان کے بہترین صحافیوں میں ہوتا ہے۔ ہم اس کی حمایت کریں گے۔
مضبوط رہو”
یاد رہے کہ نورمقدم کے قاتلوں کے ظلم کوبے نقاب کرتے ہوئے مبشرلقمان نے جوآواز بلند کی اس پرقاتل ظاہرجعفرکے وکلا کی طرف سے اس کیس سے پیھچے ہٹنے کے لیے دھمکیاں دی گئیں اورہرجانے کے دعوے کے نوٹس بھی بجھوانے کی دھمکیاں دی گئی جس کے خلاف یہ آواز اٹھی ہے جواب ہرکسی کے دل کی آوازبن گئی ہے