سینئر صحافی اور معروف اینکر پرسن مبشر لقمان کی وزیر اعظم سے ملاقات

0
82

سینئر صحافی اور معروف اینکر پرسن مبشر لقمان کی وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق .معروف صحافی اور اینکر پرسن مبشر لقمان نے اسلام آباد وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ساتھ ایک ملاقات کی جس میں ملکی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا.اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ ملکی معیشت میں جلد بہتری آئے گی. وزیر اعظم نے حکومت کی جانب سے معاشی اصلاح کے لیے کیے گئے اقدام پر اپنا ویژن پیش کرتےہوئے کہا کہ ہماری اولین ترجیح یہ ہے کہ ملک کو عشروں سے جاری معاشی بحران سے نکالیں.

ماضی کے حکمرانوں نے اس بارے دیر پا اور سنجیدہ اقدام نہیں کیے .ہماری معاشی پالیسی دیر پا اور مستقل ہے . ہماری پوری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیاد غیر ملکی سرمایہ پاکستان میں آئے. انہوں نے تسلیم کیا کہ پاکستانی قوم اس وقت مشکل حالات میں ہے اور ان حالات کو سابقہ حکمرانوں نے پیدا کیا ہے ہم اس بحران اور مشکل سے نکلنے کی کوشش کر رہےہیں..میٹنگ بہت ہی مثبت اور خوشگوار ماحول میں جاری رہی اور وزیراعظم اپنے مقصد میں پر امید اور مثبت دکھائی دے رہے تھے
مبشر لقمان نےکرکٹ اور ورلڈ کپ 2019ء میں اپنی ذاتی دلچسپی اور محبت کا اظہار بھی کیا،وزیر اعظم نے اس بارے کہا کہ گراس روٹ لیول پر کرکٹ کو اہمیت دینے پر کرکٹ میں بہتری آئے گی. جس سے نئے اور نوجوان کھلاڑیوں کو موقع ملے گا.اس موقع پر سابق حکمرانوں کے بیرون ملک مہنگے ترین دورے بھی زیر بحث آئے . انہوں نے کہا کہ میں کرکٹ میچ انگلینڈ دیکھنے کی بجائے ٹی وی پر دیکھتا ہوں تا کہ کفایت شعار ی اور بچت ہو سکے..

Leave a reply