ہچکی روکنے کے لئے :
ہچکی روکنے کے لئے ایک سبز الائچی اچھی طرح چبا کر نگل لیں اور فوراً ٹھنڈے پانی کا ایک گلاس پی لیں ہچکی بند ہو جائے گی

دیسی گھی سے بو دور کرنے کے لئے:
بعض دفعہ دیسی گھی سے کھٹی لسی وغیرہ کی بو آتی ہے اس کو دور کرنے لے لئے آدھا کلو دیسی گھی میں ایک کھانے کا چمچ سوکھا آٹا ڈال کر پکائیں پھر چھان کر استعمال کریں کسی بھی قسم کی بو باقی نہیں رہے گی

دہی کو زیادہ دن استعمال کرنا :
دہی کو زیادہ دن استعمال کرنے کے لئے کچے ناریل کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے دہی میں دال کر رکھ دیں دہی چار سے پانچ دن تازہ ہی رہے گا

برتن کیسے چمکائیں :
اسٹیل کے درتن اور گلاس صاف کرنا بعض اوقات بہت مشکل کام ہوتا ہے اس کے لئے گندم کا آٹا چھاننے کے بعد بچ جانے والا چھان ضائع نہ کریں بلکہ اس سے سٹیل کے برتن دھوئیں برتن بہت زیادہ چمکدار ہو جائیں گے

چائے کی بد مزگی:
چائے کے پانی کو زیادہ پکایا جائے تو چائے بدمزہ ہو جاتی ہے
ہاتھوں سے مرچوں کی جلن دور کرنے کے لئے:
تھوڑا سا گیہوں کا آٹا ہاتھوں پر صابن کی طرح مل لینے کے پانچ منٹ بعد سے ہاتھوں سے جلن دور ہو جاتی ہے اگر ہاتھ جل جائیں تو ٹوتھ پیسٹ لگا لیں جلن دور ہو جائے گی

فریج سے بدبو ختم کرنا:
اگر فریج سے بدب آتی ہو تو ایک پیالی میں سرکہ ڈال کر فریج میں رکھ دیں بدبو ختم ہو جائے گی

Shares: