کورونا مریضوں کے لیےمفتی اعظم کا فتویٰ آگیا

باغی ٹی وی : سعودی عرب کے مفتی اعظم الشیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ نے فتوی دیا ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کا آپس میں میل جول رکھنا حرام ہے .

مفتی اعظم کا کہنا تھا کہ جو افراد کوروناکا شکار ہو گئے ہوں انکا دوسرے افراد کے ساتھ ملنا اور روابط رکھنا حرام ہے۔مفتی اعظم نے کہا اسلام وبا کے شکار افراد سے صحت مند افراد کی جانوں کے تحفظ پر زور دیتا ہے۔ سعودی عرب نے مزید کہا کہ عوام الناس کو چاہیے کہ وہ اسلام کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اپنی اور دوسروں کی صحت کی حفاظت کریں۔

انہوں نے شہریوں اورغیر ملکیوں پر زور دیا ہے کہ وہ وبا کی روک تھام کے لیے حکومت اور سرکاری اداروں ضوابط اور ایس او پیز پر سختی کے ساتھ عمل کریں اور یقینی بنائیں کہ اس یہ بیماری آگے نہ منتقل ہو.

سعودی عرب نے جمعرات کو کووِڈ-19 کے 1055 نئے کیسوں کی تصدیق کی اطلاع دی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے میں اس مہلک وائرس کا شکار11 مریض وفات پا گئے ہیں اور1086 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔وزارتِ صحت کے مطابق مملکت میں اس وقت کووِڈ-19 کے فعال کیسوں کی تعداد 9776 ہے۔ان میں 1182کی حالت تشویش ناک ہے۔
.

Shares: