اجزاء:
چکن بون لیس سات سو پچاس گرام
فریش کریم ایک کپ
ابلی ہوئی پیاز کا پیسٹ چار کھانے کے چمچ
لال مرچ پاوڈر . حسب ذائقہ
نمک حسب ذائقہ
قصوری میتھی دوکھانے کے چمچ
چائینیز نمک حسب ذائقہ
دھنیا پاوڈر ڈیڑھ چائے کا چمچ
زیرہ پاوڈر پون چائے کا چمچ
کوکونٹ پاوڈر دو کھانے کے چمچ
ہلدی . آدھاچائے کا چمچ
سفید مرچ ڈیڑھ چائے کا چمچ
بادام پیسٹ دو کھانے کے چمچ
ادرک . دو چائے کے چمچ
لہسن کچلا ہوا دو چائے کے چمچ
کھویا تین کھانے کے چمچ
ٹماٹر کا پیسٹ چار کھانے کے چمچ
آئل . پانچ کھانے کے چمچ
ترکیب:
ایک پتیلی مکں تیل گرم کر کے اس میں لہسن اور ادرک فرائی کریں یہاں تک کہ خوشبو آنے لگے اور ہلکے سے بادامی ہو جائیں تو اس میں چکن شامل کر کے ہلکا سا فرائی کریں اور گھوڑی دیر گلنے کے لیے رکھ دیں پھر اس میں ہلدی پاوڈر دھنیا پاوڈر قصوری میتھی لال مرچ پاوڈر سفءد مرچ پاوڈر اور نمک شامل کر کے اچھی طرح چمچ ہلائیں اس کے بعد ابلی ہوئی پیاز کا پیسٹ پسے بادام ٹماٹو پیسٹ اور کوکو نٹ پاوڈر شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں گریوی بنانے کے لیے اس مکں کریم شامل کر کے کھویا شامل کر کے پانچ منٹ ہلکی آنچ پر پکائیں اور چولہے سے اتار کر ڈش میں نکال لیں ہرے دھنیے سے گارنش کر کے سرو کریں