عمدہ اور لذیذ مغلائی ریشمی ہانڈی بنانے کی ترکیب

0
129

اجزاء:
بکرے کا گوشت آدھا کلو
فریش کریم آدھی پیالی
لہسن کچلا ہوا . ایک چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
پیاز ایک عدد
ٹماٹر . دوعدد
دہی . دو کھانے کے چمچ
لال مرچ پاوڈر آدھا کھانے کا چمچ
ہلدی . آدھا چائے کا چمچ
گرم۔مصالحہ پاوڈر آدھا کھانے کا چمچ
سفید زیرہ آدھا کھانے کا چمچ
بادام دو کھانے کے چمچ
کاجو دوکھانے کے چمچ
پسا ناریل ایک کھانے کا چمچ
مکھن یا مارجرین ایک کھانے کا چمچ
یخنی ایک پیالی
تیل . آدھی پیالی
ترکیب:
گوشت کو اچھی طرح دھو کر رکھ لیں پیاز کو موٹا کاٹ لیں ٹماٹر ابال کر چھیل لیں اور بلینڈر مکں ڈال۔کر پیس لیں پہاز اور آدھا چمچ۔لہسن کو یخنی میں ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ گل جائے چولہے سے اتار کر اس میں تھوڑا سا تیل ڈال کر پیس لیں کاجو اور ناریل کو دہی کے ساتھ پیسٹ بنا لیں پین میں آئل ڈال چار سے پانچ منٹ درمیانی آنچ پر گرم کریں پھر اس میں باقی بچا لہسن اور ناریل کا پیسٹ ڈال کر دو سے تین منٹ بھننے کے بعد اس میں ٹماٹر لال مرچ ہلدی زیری اور گرم مصالہ ڈال کر بھونیں یہاں تک کہ تیل علیحدہ ہو جائے اس مکسچر میں گوشت ڈال کر پندرہ سے بیس منٹ ہلکی آنچ پر پندرہ سے بیس منٹ پکائیں پین میں مکھن یا مارجرین پگھلا کر اس میں پیاز کا مکسچر ڈال کر بھونیں اور گوشت میں شامل کر دیں پھر فریش کریم۔اور قصوری میتھی شامل کر کے گوشت گلنے تک پکائیں

Leave a reply