لاہور: عوام پوچھ رہے ہیں کہ وزیراعظم کی بات مانیں یا وزیرخارجہ کی؟باغی ٹی وی کے مطابق سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے حکومت پرآج پھربڑے جارحانہ انداز سے تنقید کا سلسلہ جاری رکھا ہے ، انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم اوروزیرخارجہ کے بیانات میں تضادات ہیں
محمدعلی درانی نے کہا ہے کہ ”عوامی مفاد میں لاک ڈاون ضرور ہونا چاہئے“کا وزیر خارجہ کا بیان وزیراعظم کے قوم سے خطاب کی نفی ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کے وائس چئیرمین اور سینئر وزیر کا بیان وزیراعظم کی حکمت عملی پر عدم اعتماد ہے
محمد علی درانی نے کہا کہ عوام پوچھ رہے ہیں کہ وزیراعظم کی بات مانیں یا وزیرخارجہ کی؟قوم کورونا کے جان لیوا وائرس کے مقابلے کی اس گھڑی میں وزیراعظم اور وزیر خارجہ میں اختلاف نہیں چاہتے ،وزیراعظم کے مطابق لاک ڈاون غریبوں کے خلاف جبکہ وزیرخارجہ کے نزدیک حق میں ہے
سابق وزیرنے کہا ہے کہ قوم پریشانی میں مبتلا ہے کہ کون غریب دشمن ہے اور کون غریب دوست ہے ؟آزمائش کی اس گھڑی میں سب سے زیادہ قومی اتحاد کی ضرورت ہے ،وزیراعظم اوران کے وزراءکے متضاد بیانات عوام میں بے چینی پیدا کررہے ہیں