وزیرخزانہ کا ایف بی آر کا دورہ،کارکردگی کو سراہا

0
61
wazeer

وزیر خزانہ نے مالی سال 2023-24 کے لئے ہدف سے زائد محصولات جمع کرنے پرٹیم ایف بی آرکی کارکردگی کو سراہا۔

وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات محمد اورنگ زیب نے پیر کے روز ایف بی آر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اورچیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ اور بورڈ کے ممبران کے ساتھ ملاقات کی۔ وزیر مملکت برائے خزانہ اور محصولات علی پرویز ملک نے بھی لاہور سے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ وزیر خزانہ نے مالی سال2023-24 کے لئے ہدف سے زائد محصولات 9311 ارب روپے جمع کرنے کی مثالی کارکردگی پرٹیم ایف بی آر کی تعریف کی اور مبار ک باد دی۔

وزیر خزانہ نے ایف بی آر کی صلاحیتوں پراعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اُمید ظاہرکی کہ ریونیو ڈویژن حکومت کے مالیاتی مقاصد کے حصول میں کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے خزانہ اور محصولات نے بھی مشکلات کے باوجود محصولات کے سالانہ ہدف کو عبور کرنے پر ٹیم ایف بی آر کو سراہا۔وفاقی وزیر خزانہ نے مالی سال 2023-24 کے لئے ہدف سے زائد محصولات جمع کرنے پر چیئرمین ایف بی آر اور بورڈ کے ممبران کے ہمراہ ایف بی آر کی بہترین کارکردگی کو سراہنے کے لئے ایک کیک بھی کاٹا۔

اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ محصولات کی وصولی، ڈیجیٹائزیشن او ر معیشت کو دستاویزی شکل دینے کے لئے ایف بی آر کے اقدامات کی بھرپور حمایت کی جائے گی۔

بااثر وڈیرے کے ظلم کا شکار اونٹ کراچی منتقل،مصنوعی ٹانگ لگائی جائے گی

گورنر سندھ کا مبینہ بااثر وڈیرے کے ظلم کا شکار شخص کو 2 اونٹ دینے کا اعلان

سانگھڑ، کھیت میں داخل ہونے پر وڈیرے نے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی

جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ

Leave a reply