محمد خان بھٹی 1 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے حوالے

0
38
m khan bhatti

عدالت نے محمد خان بھٹی کو 1 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے حوالے کر دیا.

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے قریبی ساتھی محمد خان بھٹی کو 1 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے حوالے کردیا گیا۔ سابق پرنسپل سیکرٹری پنجاب اور پرویزالہیٰ کے قریبی ساتھی محمد خان بھٹی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کر دیا گیا۔

عدالت نے محمد خان بھٹی کو 1 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے حوالے کردیا۔ چوہدری پرویز الہٰی کے قریبی ساتھی محمد خان بھٹی کو 2 مارچ کو بلوچستان سے ایران فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔ جس کے بعد ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے محمد خان بھٹی کو لاہور لانے کے لئے 4 رکنی ٹیم تشکیل دی تھی۔

محمدخان بھٹی کے خلاف اینٹی کرپشن میں 80 کروڑ روپے کی کرپشن کا مقدمہ درج ہے۔ محمدخان بھٹی کے خلاف تقرر و تبادلوں میں رشوت اور ترقیاتی منصوبوں میں بھاری کمیشن وصول کرنے کا الزام ہے۔ اینٹی کرپشن نے محمد خان بھٹی کے خلاف درج مقدمے میں سی اینڈ ڈبلیو کے ایکسیئن رانا اقبال کو پہلے ہی گرفتار کر رکھا ہے جبکہ گرفتار ملزم رانا اقبال محمد خان بھٹی کے خلاف عدالت میں اعترافی بیان ریکارڈ کروا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ پنجاب محمد خان بھٹی کے خلاف ایک مقدمہ تھانہ اینٹی کرپشن رحیم یار خان میں درج کیا گیا تھا. درج مقدمے میں کہا گیاتھا کہ محمد خان بھٹی نے ناجائز طریقے سے 25 کروڑ کی رقوم حاصل کیں، اور رحیم یار خان شوگر ملز میں انویسٹ کردی۔

ابتدائی معلوماتی رپورٹ (ایف آئی آر) میں کہا گیا کہ سرکاری افسران کسی کاروبار کا حصہ نہیں بن سکتے، محمد خان بھٹی نے اثر و رسوخ کا ناجائز استعمال کیا۔ یاد رہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کے قریبی ساتھی محمد خان بھٹی کو 2 مارچ کو بلوچستان سے ایران فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
جس کے بعد ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے محمد خان بھٹی کو لاہور لانے کے لئے 4 رکنی ٹیم تشکیل دی تھی۔ محمدخان بھٹی کے خلاف اینٹی کرپشن میں 80 کروڑ روپے کی کرپشن کا مقدمہ درج ہے۔ محمدخان بھٹی کے خلاف تقرر و تبادلوں میں رشوت اور ترقیاتی منصوبوں میں بھاری کمیشن وصول کرنے کا الزام ہے۔ اینٹی کرپشن نے محمد خان بھٹی کے خلاف درج مقدمے میں سی اینڈ ڈبلیو کے ایکسیئن رانا اقبال کو پہلے ہی گرفتار کر رکھا ہے جبکہ گرفتار ملزم رانا اقبال محمد خان بھٹی کے خلاف عدالت میں اعترافی بیان ریکارڈ کروا چکے ہیں۔

Leave a reply