محمد خان بھٹی کی رحیم یار خان کے تھانے میں طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا
سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو بلوچستان سے رحیم یارخان منتقل کردیاگیا۔ جبکہ نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے بتایا محمد خان بھٹی کو درج مقدمے میں تحقیقات کیلئے بلوچستان سے منتقل کیاگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ محمد خان بھٹی کی تھانےمیں طبعیت ناساز ہوگئی جس پر انہیں شیخ زاید اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ محمد خان بھٹی کےخلاف اینٹی کرپشن سرکل میں مقدمہ درج ہے، انہیں درج مقدمے میں کل مقامی عدالت پیش کیا جائے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کا بلوچستان میں 8 مارچ تک ریمانڈ منظور کرلیا گیا تھا جبکہ ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق محمدخان بھٹی کا کوئٹہ کی مقامی عدالت نے ریمانڈ منظور کیا تھا. ترجمان اینٹی کرپشن نے بتایا کہ محمدخان بھٹی کو گزشتہ روز بلوچستان پولیس نے گرفتار کیا تھا، محمد خان بھٹی تفتان بارڈر سے سرحد عبور کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
ترجمان اینٹی کرپشن نے بتایا تھا کہ عدالت نے محمد خان بھٹی کو 8 مارچ تک بلوچستان پولیس کے حوالے کیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ریمانڈ ختم ہونے کے بعد اینٹی کرپشن پنجاب راہداری ریمانڈ کی درخواست دے گا، راہداری ریمانڈ ملنے کے بعد محمد خان بھٹی کوپنجاب لایا جائے گا۔