کنری میں فکس اٹ کے صوبائی رہنما و محمد عمر پر جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے پر قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا وڈیو بیان. عمرکوٹ کی انتظامیہ کی کرپشن بے نقاب کرنے پر ایک بار پھر ہمارے کارکن پر جھوٹا کیس بنایا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے احساس پروگرام کے تحت مستحقین میں رقم تقسیم کی جارہی ہے آج ہمارے ساتھی محمد عمر نے ان کی کرپشن بے نقاب کی تو گرفتار کر کے جھوٹا پرچا کاٹ دیا ہے عمرکوٹ انتظامیہ اور پولیس احساس پروگرام کے سینٹرس سے رقم کی کٹوتی میں ملوث ہے۔اسسٹنٹ کمشنر کنری سینٹر سے دو لاکھ روزانہ بھتہ وصول کرتا ہے۔جن کی کرپشن کو محمد عمر نے بے نقاب کیا جس کی سزا ان کو دی گئی ہے۔ اس سے قبل اویس خان، بھارو مل کولہی، محبتی مولا بخش پر بھی کنری میں جھوٹے مقدمات بنائے گئے تھے کراچی کے نوگو ایریا اور بدمعاشی بھی ختم ہوچکی ہیں زیادتیاں زیادہ دیر نہیں چلتی ہیں۔عمرکوٹ میں لگتا ہے جنگل کا قانون بنا کر رکھا گیا ہے۔جھوٹے کیس اور گرفتاری کی شدید مزمت کرتے ہیں محمد عمر کو فوری رہا کیا جائے کارکنوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں ایک ایک زیادتی کا حساب لیں گے۔

محمد عمر پر جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے پر حلیم عادل شیخ کا بیان
Shares: