معروف اداکارہ میرا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ موجودہ دور میں کوئی بھی ایسا ڈائریکٹر اور رائٹر نہیں ہے جو مجھ سے کام لے سکے. سید نور اور جرار رضوی جیسے ڈائریکٹرز کے ساتھ کام کیا اور ان سے بہت کچھ سیکھا. میں آج بھی ان کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہوں اور خوشی سے ان کے ساتھ کام کروں گی .انہوں نے کہا کہ سید نور اور جرار رضوی جیسے منجھے ہوئے ڈائریکٹرز نے فلم انڈسٹری کی بہت خدمت کی ہے ، میڈم سنگیتا نے بھی بہترین فلمیں بنائیں. موجود دور میں جتنا بھی اچھا کام ہو رہا ہے لیکن کوئی ایسا نہیں ہے جو میرے اندر چھپی صلاحتیوں کو باہر نکال سکے.
میرا نے کہا کہ ”جب میں کوئی پراجیکٹ سائن کرتی ہوں تو جی جان ایک کر دیتی ہوں”، ہمارے دور میں بہت ہی پروفیشنل انداز میں کام ہو رہا تھا. آج بھی ہو رہا ہے لیکن مجھے سید نور کے دور کے ڈائریکٹرز کے ساتھ کام کرکے زیادہ مزا آتا ہے. یاد رہے کہ فلمسٹار میرا کسی نہ کسی کنٹرورسی کو جنم دینے میں مہلارت رکھتی ہیں ان کے حوالے سے حال ہی میں کہا گیا ہے کہ وہ بہت اچھی طرح جانتی ہیں کہ خبروں میں کیسے رہنا ہے.