میں نے ہمیشہ گیٹ نمبر 4 کا ساتھ دیا لیکن مجھے نظر لگ گئی،شیخ رشید

Sheikh Rasheed

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ ،سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں درخواست دائر کی ہے

رٹ پٹیشن شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق ایڈوکیٹ نے دائر کی جس میں آئی جی پنجاب، راولپنڈی پولیس حکام سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ 9 مئی کے واقعات کی درج ایف آئی آرز میں کسی جگہ پر نامزد ملزمان میں میرا نام شامل نہیں ہے اور اب 7 ماہ کی تاخیر سے مجھے بے گناہ بچے کچھے بیانات کی بنیاد پر ملوث کر دیا گیا ہے،ہ بتایا جائے کہ میرے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں، کتنے مقدمات یا ضمنیوں میں پٹیشنر کو ملزم نامزد کیا گیا اسکی فہرست فراہم کی جائے۔

عدالت نے شیخ رشید احمد پٹیشن کے تمام اعتراضات ختم کر کے نمبر لگا کر فکس کرنیکا حکم دے دیا،ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جج جسٹس چودھری عبدالعزیز نے اعتراضات ختم کئے،ہائی کورٹ آفس نے ڈاکومنٹس کی کمی کے اعتراضات کئے تھے،پٹیشن کل منگل 14 نومبر کو مقرر ہونے کا امکان ہے

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ، سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے کہ کیسسز ضرورت سے زیادہ ہی ہو گئے ہیں ،میری درخواست ہے کہ میرے خلاف جو بھی کیس ہے اس کا مجھے پتہ ہو ،چلے کے دوران میرے خلاف ایسے شہریوں میں مقدمات درج ہوئے جہاں میں کبھی گیا ہی نہیں ،ہارتا وہ ہے جو ہار مانتا ہے، اللہ سے مدد کی امید ہے ،جو ہار نہیں مانتا اللہ اس کی مدد کو آتا ہے،لوگ کہتے ہیں کہ آپ سیاست نہیں کرتے جس دن الیکشن شیڈول آئے گا اس دن ہم ہی سیاست کریں گے ،کسی کو سمجھ نہیں آ رہی کہ ملکی سیاست کس طرف جارہی ہے ،میں نے میڈیا پر پڑھا ہے کہ 15 تاریخ کو سپریم کورٹ نے نوٹس لیا ہے لیکن مجھے ملا نہیں،میں کہتا ہوں الیکشن سیاسی جماعتوں کے درمیان ہونے چاہیئے اداروں اور جماعتوں کے درمیان نہیں ،فیصلہ عوام نے کرنا ہے، عوام سیاست دانوں سے زیادہ سمجھ دار ہیں ،پاکستان میں دو ہی لوگ خاموش ہیں یا نواز شریف یا میں ہوں ،21 کو نواز شریف واپس آیا اور 22 کو میں واپس آیا ،میں نے ہمیشہ گیٹ نمبر 4 کا ساتھ دیا لیکن مجھے نظر لگ گئی ،نواز کو کب نظر لگتی ہے اس کا میں انتظار کروں گا

واضح رہے کہ شیخ رشید رہائی کے بعد واپس آئے تھے تو انکی طبیعت خراب ہو گئی تھی، شیخ رشید کو ہسپتال منتقل کر دیا تھا تا ہم ایک روز ہسپتال رہنے کے بعد وہ گھر منتقل ہو گئے تھے،لال حویلی بھی شیخ رشید کی رہائی کے بعد ڈی سیل کر دی گئی ہے

لال حویلی خالی کرانے کا نوٹس، شیخ رشید کو عدالت سے ریلیف مل گیا

اکیلی عورت لفٹ لے کر فرنٹ سیٹ پر کیسے بیٹھ گئی، عدالت کے ریمارکس

کٹاس راج مندر ازخودنوٹس کیس، سپریم کورٹ نے کس سے رپورٹ طلب کی؟ اہم خبر

الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

Comments are closed.