ڈرامہ سیریل مجھے پیار ہوا تھا نے یوٹیوب پر پانچ سو ملین ویوز حاصل کر لئے ہیں ، اس ڈرامے کی مقبولیت کا اندازہ اسی سے لگایا جا سکتا ہے ، کہانی لو ٹرائی اینگل ہے ، زاویار نعمان نے اس میں ایک شدت پسند لور کا کردار ادا کیا ہے، جبکہ وہاج علی نے خاموش عاشق کا کردار کیا ہے جو ہانیہ عامر جو کہ اسکی کزن ہے اسکو پسند کرتا ہے. ہانیہ زاویار نعمان کو پسند کرتی ہے ، زاویار کی والدہ ہانیہ کو اپنی بہو نہیں بنانا چاہتی وہ شادی طے کرکے ، ہانیہ کے گھر بارات نہیں لیکر جاتی یوں مجبور ہانیہ کی شادی اس کے کزن وہاج سے کر دی جاتی ہے.
بس اس کے بعد زاویار نعمان کی محبت شدت میں تبدیل ہوجاتی ہے اور وہ وہاج کو نیچا دکھانے اسکو ہانیہ کی زندگی سے نکالنے کے لئے ہر حربہ استعمال کرتا ہے لیکن ”ہانیہ وہاج کو اپنا شوہر مانتے ہوئے اسکی ہوجاتی ہے ”.کہانی میں گو کہ کئی جھول ہیں لیکن مجموعی طور پر شائقین کو اپنی جانب کھینچنے میں کامیاب ہو گئی ہے. خصوصی طور پر ہانیہ عامر اور وہاج علی کی اداکاری کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے. مجھے پیار ہوا مقبولیت کے عروج پر ہے، شائقین وہاج اور ہانیہ کو مزید بھی پراجیکٹس میں دیکھنے کے خواہشمند ہیں اسکا اظہار وہ سوشل میڈیا پر کرتے رہتے ہیں.