اداکار فیروز خان جن کا اب ڈرامہ انڈسٹری کے لوگوں نے بائیکاٹ کرنا شروع کر دیا ہے، انہوں نے بائیکاٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے شوبز انڈسٹری سے بالکل بھی توقعات نہیں ہیں . انہوں نے ایسا کہہ کر بائیکاٹ کرنے والوں کو خبردار کر دیا ہے کہ انہیں بائیکاٹ کرنے سے بالکل بھی فرق نہیںپڑتا. فیروز خان کے خلاف دن بہ دن لوگوں میںنفرت بڑھتی جا رہی ہے خصوصی طور پر تشدد کے ثبوت سامنے آنے پر. جب تک ان کے اہلیہ پر تشدد کے ثبوت سامنے نہیں آئے تھے تب تک شوبز سلیبرٹیز اس معاملے پر نہیںبولیں تھیں لیکن جیسے ہی ان کی
سابقہ اہلیہ نے تشدد کے ثبوت عدالت میںپیش کئے اس کے بعد اب ہر دوسری سلیبرٹی فیروز خان کے خلاف ہو گئی ہے. اداکارہ اقراء عزیز نے تو فیروز خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا ہتے اسی طرح سے دیگر اداکاربھی فیروز خان کے خلاف بول رہے ہیں .یاد رہے کہ فیروز خان کی انکی اہلیہ کے ساتھ طلاق ہو گئی ہے ان کے دو بچے ہیں اور انکی اہلیہ نے تشدد کرنے کے الزامات لگائے ہیں.فیروز خان آج کے دن تک ان الزامات کو رد کررہے ہیں سوشل میڈیا پر تو انہوںنے الزامات کو رد کر دیا ہے لیکن ابھی عدالت کو انہوں نے کسی قسم کا اس حوالے جواب داخل نہیںکروایا .