اداکار ریمبو کہتے ہیں کہ جمشید ظفر انتقال کر گئے ہیں مجھے تو یقین ہی نہیں آرہا ہے کوئی کہہ رہا جب کہ جمشید دنیا سے چلے گئے تو دل نہیں مان رہا. وہ بیمار تھے مجھے اتنا تو پتہ تھا لیکن اتنی جلدی ہمیں چھوڑ جائیں گے آئیڈیا نہیں تھا. ریمبو نے کہا کہ ہم نے ایک ساتھ بہت زیادہ کام کیا کچھ نہیں تو دس فلمیں تو ایکساتھ کی ہی تھیں. اُس دور میں بننے والی فلمیں ساری تقریبا باہر کے ملک میں بنتی تھیں ملک میں کم ہی فلمیں بنتی تھیں اور جمشید ظفر نے مجھے جس فلم میں بھی لیا وہ میرے لئے یادگار بن گئی. وہ بہت زیادہ عاجز انسان تھے دھیمہ بولتے تھے عام فلمسازوں والی ان میں کوئی بات ہی نہیں تھی.ان کو ہم نے کبھی یہ کہتے نہیں سنا کہ وقت پر نہ آئے تو یہ کر دوں گا وہ کردوں گا. مجھے یاد ہے کہ میں اگر کبھی لیٹ بھی پہنچتا تھا میں کیا کاسٹ کا کوئی بھی بندہ لیٹ پہنچتا تھا تو جمشید ظفر ڈانٹتے نہیں تھے نہ ہی کہتے تھے کہ تم لوگوں کی وجہ سے میرا نقصان ہو گیا ہے بلکہ وہ تو کہہ دیا کرتے تھے کوئی نہیں ہم کل یہ کام کر لیں گے. کبھی کسی آرٹسٹ کو ڈیٹ دینے میں اوپر نیچے ہو جاتی تو برہم نہیں ہوتے تھے بلکہ کہتے تھے کوئی نہیں مینج کر لیں گے. ہم چند لوگوں کا گروپ تھا جس میں بابر علی ، ریما ، صاحبہ اور میں ہم سب کے ساتھ وہ بہت محبت کرتے تھے.ہر وقت ہنستے مسکراتے رہتے تھے. جمشید ظفر نہایت ہی ملنسار تھے ان کے ساتھ تعلق کام کی حد تک نہیں تھا بلکہ ان کی فیملی کے ساتھ بھی ہمارا تعلق تھا.
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved