قصور
مختلف تھانوں کو مطلوب ملزم گرفتار کر لیا گیا
تفصیلات کے مطابق تھانہ تھ شیخم قصور کے ایس ایچ او سید افتخار بخاری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے درجنوں وارداتوں میں مختلف تھانوں کو مطلوب خطرناک ڈکیت گرفتار کر لیا ہے گرفتار ملزم اظہر عباس ولد غلام محمد کو ٹریس کر کے گرفتار کر گیا ہے جو کہ
قصور کے متعدد علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی واردات میں سر گرم تھا
ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں جبکہ ملزم سے مزید تفیش جاری ہے ملزم کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لئے پولیس اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے
پولیس کی اس شاندار کامیابی پر ڈی پی او قصور عمران کشور نے ایس ایچ او سید افتخار بخاری اور ہمراہ پولیس ٹیم تھانہ تھ شیخم کو شاباش دی