اسلام آباد؛ مختلف سیکٹرز کو میٹرو بس سسٹم سے منسلک کرنے کے منصوبے کا اجراء کر دیا گیا.
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سفری سہولیات کی بہتری کیلئے وزیرِ اعظم کی ہدایت پر مختلف سیکٹرز کو میٹرو بس سسٹم سے منسلک کرنے کے منصوبے کا اجراء کر دیا گیا،13 روٹس اور 128 بسوں پر مشتمل فیڈر روٹس بس نیٹ ورک کا پہلا مرحلہ آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی میں مکمل کر لیا جائے گا۔
وزیر اعظم آفس کےمیڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق پہلے مرحلے میں ایف، جی اور آئی سیکٹرز کے ساتھ ساتھ ڈی 12 کو مرکزی میٹرو نیٹ ورک سے بسوں کےذریعے منسلک کیا جائے گا۔ان فیڈر روٹس سے تقریباً ایک لاکھ مسافروں کو آرام دہ اور بین الاقوامی معیار کی سفری سہولیات میسر آئیں گی۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سی ڈی اے نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے رہائشیوں کوجدید اور آرام دہ سفری سہولیات فراہم کرنے کےلئے مزید13 روٹس پر میٹرو بسیں چلانے کا عندیہ دیا تھا۔ اس حوالے سے نسٹ نےروٹس کا ڈیزائن تیار کرکے سی ڈی اے کے حوالے کردیا تھا یہ بسیں دو مراحل میں چلائی جائیں گی، پہلے مرحلے میں 6 روٹس پر150 بسیں چلائی جائیں گی جبکہ مزید 7 روٹس پر میٹرو بسیں آئندہ سال جون کے بعد چلانے کا منصوبہ تیارکیاگیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ امریکہ میں بینکوں اور نجی کمپنیوں سے بھتہ و تاوان لینے میں غیر معمولی اضافہ
حکومت کا عالمی بینک کے ساتھ 50 کروڑ ڈالر کے معاہدہ
گھر میں شوہر کی خدمت بیوی کی ذمہ داری نہیں ہے،مصری عالم دین کا فتوی
شادی کے 4 ماہ بعد بیوی شوہر کے لاکھوں روپے اور زیورات چُرا کر فرار
تجدیدی فیس، ٹیلی کام کمپنیوں سے 9.5 ارب روپے وصول. پی ٹی اے