ملک کے بیشتر حصے شدید دھند اور سردی کی لپیٹ میں

0
42

ملک کے بیشتر حصے شدید دھند اور سردی کی لپیٹ میں

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں شدت کی سردی ہے، میدانی علاقوں میں دھند آج بھی چھائی رہی جس سے ٹریفک کی روانی متاثر اور ٹرینوں کا شیڈول درہم برہم ہوگیا، اس صورتحال میں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
کراچی سے گلگت تک سردی ہی سردی، میدانی علاقوں میں دھند کا راج برقرار ہے جس سے معمولات زندگی متاثر ہو گئے، پنجاب اور سندھ میں دھند اندھا دھند چھا گئی، موٹر ویز اور نیشنل ہائی وے پر حد نگاہ انتہائی کم رہی، ڈرائیوز کو مشکلات کا سامنا رہا۔ حکام کی جانب سے شہریوں کو فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئیں۔
جنوبی پنجاب کے علاقے ٹک، کندیاں، چشمہ، پپلاں اور صادق آباد میں بھی دھند کے باعث لوگ پریشانی سے دوچار رہے۔ سندھ کے بعض علاقے بھی دھند میں گم رہے۔ ٹرینوں کا شیڈول بھی دھند کے باعث بری طرح متاثر ہے۔ کراچی سے آنے والی قراقرم ایکسپریس 7 گھنٹے 55 منٹ تاخیر سے لاہور پہنچی، کراچی ایکسپریس 4 گھنٹے 50 منٹ، ملت ایکسپریس 12 گھنٹے 40 منٹ، پاک بزنس 10 گھنٹے اور پاکستان ایکسپریس 8 گھنٹے 50 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آئندہ چند روز کے دوران ملک بھر میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا، اسلام آباد 2، لاہور 6، کراچی 9، فیصل آباد 3 اور ملتان میں 6ریکارڈ کیا گیا۔ آج کم سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی18، استور منفی 12، بگروٹ منفی 11، گلگت منفی 08، کالام منفی 05 اور قلات میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Leave a reply